کراچی(این این آئی) پولیس موبائلوں کے رنگ میں تبدیلی کا فیصلہ کرلیا گیاہے ۔آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے کہا ہے کہ پولیس موبائل کو الاٹ کیاگیارنگ کسی عام گاڑی پرنہیں کیا جائے گا اس حوالے سے کمپنی کو خط لکھ رہے ہیں۔اے ڈی خواجہ نے کہا کہ سندھ پولیس اچھا کام کررہی ہے،پولیس کلچر میں مزید بہتری کی کوشش کررہے ہیں جبکہ اہلکاروں کو چھوٹے ہتھیاردیے جائیں گے۔شہدافنڈز کے حوالے انہوں نے بتایا کہ حکومت نے شہداء پولیس کی امدادی رقوم میں اضافے کی منظوری دیدی ہے۔آئی جی سندھ کے مطابق ٹریفک پولیس میں5ہزار نئی بھرتیوں کے معاملات آخری مراحل میں ہیں۔