لنڈی کوتل(این این آئی)پاک افغان سرحد،پاکستان نے پھر نرمی کردی،ہزاروں افراد کے چہرے خوشی سے کھل اُٹھے،پاکستانی حکام کی جانب سے سفری دستاویزات کے بغیر سفر کی پابندی میں نرمی کے بعد افغانستان سے ہزاروں گاڑیاں پاکستان میں داخل ہو گئیں۔تفصیلات کے مطابق یکم جون کو پاک افغان طورخم بارڈر پر سرحدی انتظام کا نیا نظام فعال کیا گیا تھا جس کے بعد کسی بھی شخص کو بغیر سفری دستاویزات سرحد پار آمد و رفت کی اجازت نہیں ہوگی۔پاکستانی حکام نے بتایا کہ جلال آباد میں موجود پاکستانی قونصل جنرل کی جانب سے عارضی طور پر افغانستان سے ٹرانسپورٹرز کو رجسٹرڈ تجارتی مال گاڑیاں پاکستان میں لانے کی اجازت دی گئی تھی اس حوالے سے افغان ٹرانسپورٹرز یونین کے حاجی قاسم عرب نے بتایا کہ افغانستان سے ملحقہ علاقے طورخم میں ہزاروں گاڑیاں، ڈرائیورز کے پاس سفری دستاویزات نہ ہونے کی وجہ سے پھنسی ہوئی تھیں۔انہوں نے کہا کہ افغان سیکیورٹی فورسز نے سبزیوں، پھلوں، کوئلہ، صابن اور پتھروں سے بھری ہوئی گاڑیاں روک لی تھیں کیونکہ ان ڈرائیورز کو سفری دستاویزات کے بغیر پاکستان میں داخل ہونے کی اجازت نہیں تھی تاہم پاکستانی قونصل جنرل نے عارضی طور پر اس پابندی میں نرمی کرتے ہوئے انھیں پاکستان میں داخل ہونے کی اجازت دی۔پاکستان ٹرانسپورٹرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین حاجی عظیم اللہ کے مطابق دونوں طرف کے مقامی سیاسی منتظمین اور ملٹری افسران نے ان گاڑیوں کو پاکستان میں داخل ہونے کی اجازت دینے کی درخواست کی تھی تاکہ تازہ سبزیوں، پھل و دیگر اشیاء کو ضائع ہونے سے بچایا جاسکیں دوسری جانب پاکستانی حکام نے بتایا کہ 1200 افغان شہریوں کو یکم جون سے پاکستان میں روزانہ کی بنیاد داخل ہونے کے لیے ویزے جاری کیے گئے ہیں تاہم حکام نے ان خدشات کا بھی اظہار کیا ہے کہ ان پابندیوں کی وجہ سے پاسپورٹ اور ویزا نہ رکھنے والے افغان شہریوں کی دیگر مقامات سے سرحد پار کرنے کی حوصلہ افزائی ہوگی۔
پاک افغان سرحد،پاکستان کا نیا اقدام،ہزاروں افراد کے چہرے خوشی سے کھل اُٹھے
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
موٹر سائیکل سوار افراد کے لیے بڑی خوشخبری آگئی
-
پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)
-
نیٹ میٹرنگ ! سولر صارفین کو بڑی سہولت مل گئی
-
محکمہ موسمیات نے شدید بارشوں کی پیشگوئی کردی
-
ملازمین کی کم از کم ماہانہ اجرت، بڑی خوشخبری آگئی
-
عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں بڑی چھلانگ، فی اونس نرخ 4500 ڈالر سے تجاوز کرگیا
-
کھیرے کے ٹکڑوں پر گھر میں بنا یہ پاؤڈر چھڑکیں اور چوہوں اور کاکروچز سے نجات پائیں
-
موسمِ سرما کی پہلی برف باری
-
ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑی کمی
-
پاکستان میں کینسر کے کیسز میں غیر معمولی اضافہ، نئی تحقیق میں اہم انکشافات
-
سرکاری ملازمین کی شادی شدہ بیٹیوں کے لیے نوکری، بڑی خبر آگئی
-
بینک اسلامی نے شرعی اصولوں پر مبنی سونے کی بنیاد پر ملک کی پہلی فنانسنگ سہولت کا آغاز کر دیا
-
زلزلے کے جھٹکے، شہریوںمیں خوف وہراس پھیل گیا
-
اداکارہ مسکان ملک سڑک کنارے دودھ کی ٹھنڈی بوتلیں فروخت کرنے پر مجبور



















































