جمعرات‬‮ ، 21 اگست‬‮ 2025 

شہباز شریف کیلئے اربوں مالیت کا پہلے’’نیا‘‘ اب ’’پرانا‘‘ طیارہ

datetime 4  جون‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( مانیٹرنگ ڈیسک )نجی ٹی وی رپورٹ کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کیلئے پہلے 3 ارب مالیت کے نئے طیارے کی خریداری کا فیصلہ کیا تھا لیکن اب سرکاری حکام نے ’ استعمال شدہ طیارے‘ کی تلاش شروع کردی ہے۔ذرائع کے مطابق پنجاب کے وزیراعلیٰ شہباز شریف ایک پرانے ماڈل کا طیارہ خریدنے کا ارادہ رکھتے ہیں تاکہ ان کی حکومت پر کسی بھی قسم کے کرپشن اوران پر قومی خزانے کو لونٹے کے الزامات نہ لگ سکے۔استعمال شدہ طیارے کی تلاش کا کام پنجاب حکومت کے افسران کو سونپا گیا ہے۔وزیر اعلیٰ نے افسران کو کم قیمت پر استعمال شدہ طیارہ تلاش کرنے کی ہدایت کی ہے جس کی قیمت کم از کم 20 لاکھ ڈالر (2 ارب روپے) ہو، طیارہ 12 سیٹوں پر مشتمل اور خاص طور پر غیر ملکی کمپنی کا ہو اور کسی جرائم پیشہ فرد یا کسی شوبزشخصیت کی ملکیت نہ ہو۔خیال رہے کہ ان تمام خصوصیت کے حامل نئے طیارے کی عالمی مارکیٹ میں قیمت 30 لاکھ ڈالر ( تقریبا 3ارب روپے) ہے۔حکام نے بتایا کہ طیارے کی خریداری کے حوالے سے رابطہ کیا جائے گا، ہوسکتا ہے کہ جہاز بنانے والی کمپنی سے استعمال شدہ طیارے کو خریدنے کے بارے میں بات کریں۔حکام نے بتایا کہ نئے جہاز کی قیمت عام طور پر بہت زیادہ ہے لیکن وزیر اعلیٰ کم قیمت پر استعمال شدہ جہاز خریدنا چاہتے ہیں تاکہ کوئی ان کے جہاز خریدنے پر مخالفت نہ کرسکے، اسی وجہ سے ہم جہاز بنانے والی کمپنی سے رابطہ کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔استعمال شدہ طیارے کی قیمت بھی اتنی کم کے سوال کے جواب میں حکام نے کہا کہ ‘ہاں! استعمال شدہ طیارے کی قیمت بھی بہت زیادہ ہے، بہر حال ہم وزیر اعلیٰ پنجاب کے حکم کے مطابق 2 ارب روپے کا استعمال شدہ طیارہ خریدیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



خوشی کا پہلا میوزیم


ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…