اسلام آباد (این این آئی) اسحاق ڈار کی اپوزیشن جماعتوں کو اہم پیشکش ،عوام کو بہت بڑی خوشخبری بھی سنادی،توانائی کے شعبے میں ایسی سرمایہ کاری کررہے ہیں ٗکئی سالوں سے جاری لوڈشیڈنگ سے عوام کو نجات مل جائیگی ٗ اسحاق ڈارکا اعلان،وفاقی وزیر خزانہ نے سیاسی جماعتوں کو دعوت دی ہے کہ وہ حکومت کے ساتھ مل بیٹھ کر میثاق معیشت بنائیں ۔ قومی اسمبلی میں بجٹ تقریر کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہاکہ میں ایک عرصے سے تمام سیاسی جماعتوں سے یہ گزارش کرتا آرہا ہوں کہ ہمارے ملک کو ایک میثاق معیشت کی ضرورت ہے آپ مجھ سے اتفاق کریں گے کہ معیشت کو مستحکم بنیادوں پر استوار کر نے کیلئے ہمیں ہمیں چند مسلمہ اصولوں پر اتفاق کر نا ہوگا جو سیاسی اتار چڑھاؤ سے متاثر نہ ہو میں ایک دفعہ پھر حکومت کی جانب سے تمام سیاسی جماعتوں سے یہ گزارش کرتا ہوں کہ وہ اس میثاق کو بنانے کیلئے مل بیٹھیں اور جیسے گزشتہ تین سال میں کئی مواقع پر یہ ثابت ہوا کہ ہم باہمی مشاورت اور افہام وتفہیم سے مشکل معاملات کا حل نکال لیتے ہیں لہذا اس معاملے پر اگر ہم مل بیٹھیں تو ایک متفقہ میثاق کو عملی شکل دی جا جاسکتی ہے ۔وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اسحق ڈار نے کہا ہے کہ توانائی کے شعبے میں ایسی سرمایہ کاری کررہے ہیں ٗکئی سالوں سے جاری لوڈشیڈنگ سے عوام کو نجات مل جائیگی ۔ قومی اسمبلی میں بجٹ پیش کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم نے جمہوری حکومت کا چوتھا بجٹ پیش کیا ہے، ملک کیلئے یہ ایک نہایت شگون ہے ہم توازن ، اعتماد اور مضبوط جذبے کیساتھ اپنے دور کے چوتھے سال میں داخل ہو رہے ہیں، معیشت کی تقریبا ہر جہت بشمول گروتھ ریٹ میں اضافہ، افراط زر کی کمی، مالی نظم وضبط ، ٹیکس محصولات میں اضافہ، مستحکم شرح مبادلہ، زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ اور ایک مستحکم ایکسٹرنل اکاؤنٹ بہتر ہو رہی ہے ہمارے سب سے بڑے نقاد بھی معیشت کے استحکام کا اعتراف کرتے ہیں، ملک میں سرمایہ کاری کا آغاز ہوچکا ہے جس میں سی پی ای سی کی سرمایہ کاری بھی شامل ہے اور اس کے علاوہ بھی کئی منصوبے ہیں۔ ہمیں احساس ہے کہ یہ کامیابی ہمارے لوگوں کی صلاحیت سے کم ہے، بے شک ہماری منرزل تو یہ ہے کہ اپنے لوگوں کو ان کے خواب اور امنگوں کو پورا کرنے کا موقع دیا جائے ہم ایک ایسے پاکستان کی تعمیر کررہے ہیں جس میں ان خوابوں کی تعبیر ممکن ہوسکے گی، ہم توانائی کے شعبے میں ایسی سرمایہ کاری کررہے ہیں جس سے ملک میں کئی سالوں سے جاری لوڈشیڈنگ سے نجات مل جائیگی ، بڑھتی ہوئی طلب کے مطابق گیس میسر ہوگی ، آبادی کی تعلیم اور صحت کی ضروریات کیلئے خاطر خواہ سکول ٗ یونیورسٹیاں ٗ ڈسپنسریاں اور ہسپتال موجود ہونگے انہوں نے کہاکہ بنیادی سہولتوں کا فقدان اور اندھیرے ہمارے تقدیر نہیں ہم ایک اسلامی ملک اور ایک ذمہ دار ایٹمی طاقت ہیں ہمیں ایک مضبوط اور خوشحال معیشت کی ضرورت ہے یہی ہمارا حتمی مطمع نظر ہے جس کیلئے ہم نے ایک مضبوط بنیاد فراہم کر دی ہے اور ہم اس راستے پر چلتے رہیں گے ۔