اسلام آباد (این این آئی)’’سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ صرف رواں مالی سال کیلئے ہو گا‘‘حکومت نے بجٹ17 ۔ 2016 میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پینشن میں 10فیصد اضافے کا اعلان کردیا ہے ۔جمعہ کو قومی اسمبلی میں آئندہ مالی سال کا وفاقی بجٹ پیش کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے بتایا کہ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10فیصد اضافہ کی تجویز دی گئی ہے ، اسی طرح ریٹائرڈ ملازمین کی پینش میں بھی 10فیصد اضافہ زیرغور ہے۔انھوں نے کہا کہ گریڈ ایک سے 15کے ملازمین کے کنوینس الاؤنس میں 50فیصد اضافہ کی تجویز دی گئی ہے ۔سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ صرف رواں مالی سال کیلئے ہو گا۔