اتوار‬‮ ، 28 جون‬‮ 2026 

خیبرپختونخواہ میں ہزاروں افغان مہاجربن کر آئے اور کیا سے کیا کرڈالا؟ حیرت انگیز انکشافات،پرویزخٹک نے تیاری پکڑ لی

datetime 3  جون‬‮  2016 |

پشاور (این این آئی) خیبرپختونخواہ میں ہزاروں افغان مہاجرین کے پاس پاکستانی شناختی اور جائیدادیں ہونے کا انکشاف ہوا ہے ۔ اس سلسلے میں مرتب کی گئی دستاویزات کے مطابق کچھ افغان مہاجرین جرائم اور دہشت گردی میں سہولت کار ہیں اور کئی مہاجرین افغانستان کے مختلف سرکاری محکموں میں ملازم ہیں۔نجی ٹی وی کے مطابق خیبرپختونخواہ حکومت نے وزیراعلیٰ پرویز خٹک کے مجوزہ دورہ کابل کیلئے تفصیلات اکٹھی کر لی ہیں اور دستاویزات تیار کر لی ہیں۔ ان دستاویزات میں انکشاف ہوا ہے کہ ہزاروں افغان مہاجرین پاکستانی شناختی کارڈز کے حامل ہیں اور ان میں سے اکثر مہاجرین جائیدادوں کے مالک بھی ہیں اور ایک اندازے کے مطابق صوبے میں 1400سے زیادہ مہاجرین نے جائیدادیں خرید رکھی ہیں ۔دستاویزات کے مطابق افغان مہاجرین قتل، ڈکیتی، اغوا برائے تاوان،دیگرجرائم میں ملوث ہیں اور کچھ افغان مہاجرین جرائم اور دہشت گردی میں سہولت کار بھی ہیں جبکہ 1604 مہاجرین افغانستان کے مختلف سرکاری محکموں کے ملازم ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



دنیا کا سب سے بڑا غار


چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…