اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) نجی ٹی وی پروگرام میں سینئر تجزیہ نگار نے اہم انکشاف کر دیا، سینئر تجزیہ نگار غلام حسین نے کہا کہ میاں نواز شریف نے آپریشن سے پہلے اپنے خاندان کی ایک اہم میٹنگ میں تمام لوگوں کی موجودگی میں کہا کہ ’’ زندگی اور موت اللہ کے ہاتھ میں ہے‘ میرا کوئی پتہ نہیں‘ اگر آپریشن کے بعد بھی کسی سٹیج پر ایسی کوئی صورت ہوئی جس میں مجھے عہدہ چھوڑنا پڑتا ہے تو میرے نمائندے اور میرے جانشین میاں محمد شہباز شریف ہوں گے‘ اس پر کسی کو کوئی اعتراض نہیں ہونا چاہئے اور نہ ہی کوئی اس پر سوال کرے گا، میاں شہباز شریف ہی وزارت عظمیٰ اور پارٹی کی باگ دوڑ سنبھالیں گے‘‘۔
سینئر تجزیہ نگار عارف نظامی نے کہا کہ ’’آپریشن پر جانے سے پہلے میں نے میاں محمد شہباز شریف سے پوچھا تھا کہ وزیر اعظم کا جانشین کون ہوگا تو انہوں نے جواب دیا تھا کہ جو بھی فیصلہ ہوگا وہ ہماری فیملی بیٹھ کر کرے گی‘‘۔ تجزیہ نگار غلام حسین نے کہا کہ وزیر اعظم نے خاندانی میٹنگ میں تمام بزرگوں کی موجودگی میں شہباز شریف کی جانشینی کی بات کی اورخاندان کے تمام افراد سے ان کی رضا مندی بھی لے لی تھی۔
آپریشن سے پہلے نواز شریف کی وصیت کا انکشاف!تمام خاندان کولندن کیوں بلوایا؟
![](https://javedch.com/wp-content/uploads/2016/06/a-7.jpg)
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں