کراچی(نیوز ڈیسک)
رینجرز نے ڈاکٹرعاصم کیس میں پولیس کے تفتیشی افسر کو ہٹانے کے لیے آئی جی سندھ کو خط لکھ دیا ہے۔ذرائع کے مطابق خط میں لکھا گیا ہے کہ تفتیشی افسر ڈی ایس پی الطاف حسین نے ڈاکٹر عاصم کو رہا کرانے کی کوشش کی ۔تفتیشی افسر کو ڈاکٹرعاصم کے اسپتال میں دہشت گردوں کے علاج کے 27بلز دیئے گئے تھے جو اس نے غائب کردیئے ہیں ۔رینجرز کے مطابق الطاف حسین کی موجودگی میں ڈاکٹر عاصم کا شفاف ٹرائل ممکن نہیں ہے ۔رینجرز نے خط میں مطالبہ کیا ہے کہ ملزمان کو فائدہ پہنچانے کی کوشش کرنے والے تفتیشی افسر کو ہٹایا جائے ۔واضح رہے کہ اس سے قبل رینجرز انسداد دہشت گردی کی عدالت میں بھی تفتیش افسر کے خلاف درخواست دے چکی ہے ۔
ڈاکٹرعاصم کیس میں پولیس کاتفتیشی افسر کیا کررہاہے؟ رینجرز کا حیرت انگیز انکشاف،بڑا قدم اُٹھالیا
![](https://javedch.com/wp-content/uploads/2016/01/7dr-asim-700x300.jpg)
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں