نواب شاہ(نیوز ڈیسک)
نواب شاہ سے45 میٹر دور68 میل پولیس چوکی کی حدود میں واقع رمضان فقیر قبرستان میں قبروں کی کھدائی کرکے انسانی ہڈیوں اور کھوپٹریوں کو نکالنے والے گروہ کے چار افراد کو مکینوں نے پکڑ کر مقامی پولیس کے حوالے کردیا جبکہ ملزمان کے تین ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگے ملزمان نے پولیس کے سامنے اقبال جرم قبول کرلیا ۔ پولیس چوکی انچارج قیوم بروہی نے میڈیا کو بتایا کہ ملزمان مردہ انسانوں کی ہڈیاں فروخت کرنے والے بین الصوبائی گروہ کے رکن ہے ان کے دیگر ساتھیوں کو جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔ اس واقع کے بعد علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا ہے مکینوں نے اپنی مددآپ کے تحت قبرستانوں میں اپنی مدد آپ کے تحت چوکیدار مقرر کردیئے گرفتار ملزمان میں عزیز اللہ چانڈیو،لال محمد گوپی،مولابخش بروہی، علی مراد بروہی شامل ہیں۔
ہوشیار،خبردار! قبروں کی کھدائی کرنے والاگروہ منظر عام پر،لرزہ خیز انکشافات،خوف و ہراس پھیل گیا
![](https://javedch.com/wp-content/uploads/2016/06/a-3.jpg)
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں