اسلام آباد(مانیٹرنگ ) صوبہ بلوچستان کے دارلحکومت کوئٹہ کے رہائشی جان محمد خلجی کی دلچسپ خواہش‘ 3 شادیاں کرنے اور 35بچے پیدا کرنے کے بعد 100 بچے پیدا کرنا چاہتے ہیں، غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کو دیئے گئے انٹر ویو کے مطابق سردار جان محمد خلجی کا کہنا ہے کہ انہوں نے تین شادیاں کی ہوئی ہیں۔ 3 شادیوں میں سے ان کے 35 بچے ہیں جن میں سے 27بیٹیاں اور 14 بیٹے ہیں۔ سردار جان محمد خلجی کی عمر چھیالیس سال ہے اور وہ پیشے کے لحاظ سے ڈاکٹر ہیں جبکہ کاروبار کے شعبے سے بھی منسلک ہیں ۔
سردار جان محمدخلجی کا کہنا ہے کہ 35 بچوں کی کفالت کیلئے ان کے تقریباََ 1 لاکھ روپے ماہانہ اخراجات ہوتے ہیں لیکن وہ ان اخراجات کو کسی نہ کسی طرح پورا کر لیتے ہیں،وہ تمام بچوں کو اعلیٰ تعلیم دلوا رہے ہیں ‘ مزید بر آں سردار جان محمد مزید ایک شادی کرکے 100 بچے پیدا کرکے ریکارڈ بنانا چاہتے ہیں۔ دلچسپ امر یہ کہ سردار جان محمد کی تینوں بیویاں اکٹھی رہتی ہیں اور ان کے درمیان کبھی لڑائی جھگڑا نہیں ہوااور تینوں بیویوں کی جانب سے انہیں چوتھی شادی کی اجازت ہے۔
شادیاں 35 بچے پاکستانی شہری چوتھی شادی کرکے کیا ریکارڈ بنانا چاہتا ہے؟
![](https://javedch.com/wp-content/uploads/2016/06/35-children-1-1.jpg)
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں