نیویارک (این این آئی)ماضی کے عظیم باکسر محمد علی کو سانس کی تکلیف کے باعث ہسپتال لے جایا گیا ۔سابق ہیوی ویٹ چمپئن محمد علی کے ترجمان نے تصدیق کی ہے کہ سانس کی تکلیف کے باعث ان کا علاج کیا گیا ٗمحمد علی کی عمر 74 برس ہے اور ڈاکٹرز نے احتیاطاً ان کا کچھ علاج معالجہ کیا اور ان کی حالت اب اچھی ہے۔محمد علی نے 1984 میں پارکنسنز کی تشخیص کے بعد باکسنگ چھوڑ دی تھی۔تین مرتبہ عالمی فاتح رہنے والے علی کو آخری بار 2015 میں پیشاب کی تکلیف کے باعث ہسپتال داخل کروایا گیا تھا۔ ان کے خاندان کے ترجمان باب گونیل نے محمد علی کی طبی حالت کے بارے میں تو تصدیق کی ہے تاہم یہ نہیں بتایا کہ ان کا علاج کس ہسپتال میں کروایا گیا اور وہ کب وہاں داخل کیے گئے تھے۔امریکہ کی ریاست کینٹکی سے تعلق رکھنے والے باکسر محمد علی پہلے کیسیئس کلے کے نام سے جانے جاتے تھے تاہم سونی لسٹن کے خلاف 25 فروری سنہ 1954 کو ہونے والے اہم مقابلے کے اگلے ہی دن انھوں نے اعلان کیا کہ وہ اسلام قبول کر رہے ہیں اور اپنا نام بدل کر محمد علی رکھ رہے ہیں۔