مری (آئی این پی )مری میں قتل کی گئی انیس سالہ اسکول ٹیچر کے قتل کے تینوں نامزد ملزمان گرفتار کرلئے گئے۔ ماریہ کے سفاکانہ قتل میں نامزد ملزم ماسٹر شوکت نے بھی گرفتاری دیدی۔ گرفتاری سے قبل ملزم کا ویڈیو پیغام میں کہنا تھا کہ اس کی رقم ہتھیانے کیلئے اسے قتل میں ملوث کیا جارہا ہے جبکہ قتل سے اس کا کوئی تعلق نہیں۔ مری میں رشتے کے تناع پر جلاکر قتل کی گئی انیس سالہ ٹیچر ماریہ کے کیس نے نیا موڑ اختیار کرلیا، مقدمے میں نامزد ماسٹر شوکت نے خود ہی گرفتاری دیدی۔ گرفتاری سے قبل ماسٹر شوکت نے ویڈیو پیغام میں خود کی بے گناہ ثابت کرنے کی کوشش کی۔ ملزم کے مطابق قتل سے ان کا کوئی تعلق نہیں ہے، جبکہ اس کی رقم ہتھیانے کے لئے قتل میں ملوث کیا جارہا ہے۔ ماسٹر شوکت کا اپنے وڈیو پیغام میں کہنا تھا کہ ماریہ ان کے پاس بطور ٹیچر کام کرتی تھیں جبکہ انہوں نے اسے اپنی بیٹی کی طرح رکھا تھا، ماسٹر کا مزید کہنا تھا کہ انہوں نے سیکڑوں بچوں کو تعلیم دی ۔ قانون شکن نہیں، قانون کی پاسداری کرنے والے شہری ہیں۔