سکھر(این این آئی)سکھرمیں پولیس نیشنل ایکشن پلان پر عمدرآمد کے لیے متحرک ہو گئی ، نیوپنڈ کی مسجد کے پیش امام کو لا ﺅڈ اسپیکر کے غلظ استعمال پر گرفتار کر لیا مقدمہ درج۔تفصیلات کے مطابق نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کے لیے سکھر پولیس نے کچھ عرصہ تک خاموشی اختیار رکھتے کے بعد ایک بار پھر حرکت میں آگئی ہے ایس ایس پی سکھر محمد امجد شیخ کی ہدایت پر سکھر کے نیوپنڈ تھانے کی پولیس نے علاقے میں کا روائی کر تے ہو ئے علاقے کی مسجد نورانی کے پیش امام مجیب الرحمان کو گرفتار کر لیا اور اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے ایس ایس پی سکھر محمد امجد شیخ کے مطابق نیشنل ایکشن پلان پر اب عملدرآمد ہو صورت یقینی بنایا جا ئے گا اس با رے میں تمام پولیس کے افسران کو ہدایت کر دی گئی ہیں کہ وہ اس با رے میں کسی قسم کی کسی کے ساتھ کوئی رعایت نہ برتیں۔