منگل‬‮ ، 16 دسمبر‬‮ 2025 

شریف خاندان اختلافات ،مریم نواز کے بیان نے مخالفین کے منہ بند کر دیئے

datetime 2  جون‬‮  2016 |

اسلام آباد(آئی این پی)وزیراعظم نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہاہے کہ وزیراعظم تیزی سے صحتیاب ہورہے ہیں،ڈاکٹروں نے گزشتہ روز بستر سے اٹھا کر تھوڑی دیر کرسی پر بٹھایا،آپریشن کے بعد پہلی بار وزیراعظم نے مجھ سے 2منٹ گفتگوکی،وہ مکمل ہوش وحواس میں تھے اور مجھے تسلی بھی دی،وہ 2سے3ہفتوں تک سفر کرنے کے قابل ہوجائیں گے،ممکن ہے کہ وزیراعظم سعودی عرب سے ہوکر پاکستان آئیں، شریف خاندان میں کوئی اختلافات نہیں ،لوگوں کو صحیح اندازہ نہیں ہے میاں نواز شریف اور شہباز شریف کا تعلق کتنا مضبوط ہے اس لئے وہ غلط قسم کی باتیں کرتے ہیں۔ہم اپنے والد صاحب کی طرح میاں شہباز شریف کو بھی اپنا لیڈر اور سول ماڈل مانتے ہیں،اسی طرح میرا اور حمزہ کا تعلق بھی میاں نواز شریف اور شہباز شریف کے تعلق جیسا ہی ہے ، پارٹی کی قیادت نے قابل سمجھا تو 2018کے الیکشن میں حصہ لوں گی ورنہ پس منظر میں رہ کر لوگوں کی خدمت کروں ، ہماری حکومت انشاء اللہ 5سال پورے کرے گی اور2018کے الیکشن میں بھی دوبارہ(ن) لیگ حکومت بنائے گی۔وہ جمعرات کو نجی ٹی وی سے گفتگو کر رہی تھی۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم تیزی سے صحتیاب ہورہے ہیں۔میری والدہ بہن اور بھائیوں سمیت خاندان کے میرے علاوہ باقی تمام افراد والد صاحب کے پاس ہیں۔مریم نواز نے کہا کہ ڈاکٹرز وزیراعظم کی جلد صحتیابی پر بہت خوش ہیں،ڈاکٹروں نے گذشتہ روز وزیراعظم کو بستر سے تھوڑی دیر کرسی پر بٹھایا،آپریشن کے بعد پہلی بار وزیراعظم نے مجھ سے 2منٹ تک گفتگو کی اور بالکل ہوش وحواس میں تھے اور مجھے تسلی بھی دی۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ شرارتی عناصر ہر جگہ ہوتے ہیں اور حکومت اپنے 5سال پورے کرے گی اور دوبارہ پھر اقتدار میں آئے گی۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم 2سے3ہفتوں تک سفر کرنے کے قابل ہوجائیں گے،ہم نے وزیراعظم تک بھی یہ پیغام پہنچایا کہ پوری قوم آپکے لیے دعائیں مانگ رہی ہیں۔ممکن ہے کہ وزیراعظم سعودی عرب سے ہوکر پاکستان آئیں،شریف خاندان کے ایک دوسرے سے تعلقات اور مبینہ اختلافات کے حوالے سے سوال کے جواب میں مریم نواز نے کہاکہ حمزہ میرے چھوٹے بھائیوں کی طرح ہیں وہ میری بہت عزت کرتا ہے اور میں بھی ہمیشہ اسے دعائیں دیتی ہوں۔لوگوں کو صحیح اندازہ نہیں ہے میاں نواز شریف اور شہباز شریف کا تعلق کتنا مضبوط ہے اس لئے وہ غلط قسم کی باتیں کرتے ہیں۔ہم اپنے والد صاحب کی طرح میاں شہباز شریف کو بھی اپنا لیڈر اور سول ماڈل مانتے ہیں،اسی طرح میرا اور حمزہ کا تعلق بھی میاں نواز شریف اور شہباز شریف کے تعلق جیسا ہی ہے۔مریم نواز نے کہا کہ پارٹی کی قیادت نے قابل سمجھا تو 2018کے الیکشن میں حصہ لوں گی ورنہ پیچھے رہ کر لوگوں کی خدمت کروں گی،ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ چوہدری نثار صاحب نے میرے والد میاں نواز شریف کے ساتھ ہی سیاست شروع کی تھی ان کا بھی ہماری نظرمیں بہت عزت کا مقام ہے،ان کے متعلق عجیب و غریب افواہیں ہمارے سیاسی مخالفین کی سازشیں ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ویل ڈن شہباز شریف


بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…