ہفتہ‬‮ ، 15 مارچ‬‮ 2025 

دنیا میں پاک فوج کا ایک اور اعزاز ، پاکستانیوں کے سر فخر سے بلند

datetime 2  جون‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک(این این آئی) دنیا کے مختلف ملکوں میں قیام امن کے لیے پاک فوج کے کردار کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے اقوام متحدہ میں خصوصی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔اقوام متحدہ کے صدر دفتر میں منعقدہ تقریب میں سیکرٹری جنرل بان کی مون نے خصوصی شرکت کی جب کہ پاکستانی وفد کی قیادت اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی اور پاک فوج کے لیفٹیننٹ جنرل مقصود احمد نے کی۔بین الاقوامی امن کے قیام کے لیے پاک فوج کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے بان کی مون کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ پاکستان کے ساتھ شراکت داری کو بڑی اہمیت دیتا ہے۔ پاکستان کے ڈیڑھ لاکھ فوجی 23 ممالک میں اپنی خدمات سرانجام دے رہے ہیں جب کہ 7 ہزار سول سیکیورٹی اہلکار بھی اقوام متحدہ کی امن فورس کا حصہ ہیں۔ پاکستانی فوجیوں کی امن کے لئے خدمات کی جتنی بھی تعریف کی جائے وہ کم ہے۔اقوام متحدہ میں تعینات پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹرملیحہ لودھی کا کہنا تھا کہ امن کیلئے پاکستان اور عالمی ادارے کے مقاصد یکساں ہیں اور اس مقصد کے حصول کے لئے سب کو مشترکہ کوششیں کرنی چاہئے۔ ہمیں امن مشنز میں پاک فوج کے کردار پر فخر ہے۔ امن مشن کے اہداف کے حصول کیلئے پاکستان آئندہ بھی کردار ادا کرتا رہے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سنبھلنے کے علاوہ


’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…