اسلام آباد (نیوز ڈیسک) تیسری بار اقتدار میں آنے والی پاکستان مسلم لیگ ن نے پہلی مرتبہ تین پارلیمانی سال مکمل کیے ہیں۔ اس سے پہلے سنہ 1990 اور سنہ 1997 میں اقتدار میں آنے کے بعد یہ جماعت اپنی آئینی مدت پوری نہیں کر سکی تھی۔پارلیمانی سیکرٹری رانا افضل خان نے تین سال مکمل ہونے پر سارا کریڈٹ حکمراں اتحاد کو دیا۔ انہوں نے کہا کہ اْن کی جماعت نے ماضی کی غلطیوں سے بہت کچھ سیکھا ہے جس کی وجہ سے پاکستان مسلم لیگ ن اس قابل ہوئی ہے کہ اس کی حکومت میں پہلی مرتبہ پارلیمنٹ نے تین پارلیمانی سال مکمل کیے ہیں۔