جمعہ‬‮ ، 07 فروری‬‮ 2025 

(ن) لیگی ایم پی اے کے خاوند نے ایک شخص کو قتل کر دیا، وجہ انتہائی افسوسناک

datetime 2  جون‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حافظ آباد(این این آئی)حافظ آباد میں سابق ایم پی اے لیلیٰ مقدس کے خاوند اور سسرنے تنخواہ مانگنے پر اپنے سابقہ ڈرائیور کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔اور بعد ازاں ملزمان فرار ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق محلہ تاجپورہ حافظ آباد کے غریب محنت کش محمد مسعود کا جواں سال بیٹا محمد عثمان سابق ایم پی اے لیلیٰ مقدس کے گھریلو ڈرائیور تھا۔کچھ عرصہ قبل محمد عثمان نے تنخواہ نہ ملنے کی وجہ سے ملازمت چھوڑ دی ۔اور وہ ان سے اپنی بقایا تنخواہ کا مطالبہ کرنے لگا۔جس پر لیلیٰ مقدس کے سسر خضر حیات مانگٹ نے اس پر چوری کا جھوٹا مقدمہ درج کروا دیا۔جو بعد ازاں دوران تفتیش جھوٹ ثابت ہونے پر خارج کر دیا گیا۔اس پرلیلی مقدس کے خاوند ثاقب مانگٹ اور سسر خضر مانگٹ کو رنج تھا اور وہ اسے جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دیتے تھے۔گذشتہ روز مقتول محمد عثمان نے جب ان سے اپنی بقایا تنخواہ مانگی تو انہوں نے اسے سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں ۔بعد ازاں جب مقتول محمد عثمان اپنے گھر سے پارک روڈ پر جا رہا تھا ۔تو سابق ایم۔پی۔اے کے شوہر ثاقب مانگٹ، سسر خضر مانگٹ نے اپنے دیگر دو ساتھیوں سرفراز عباس اور حسن عباس کے ہمراہ مبینہ طور پراسے زبر دستی روک کر پہلے تشدد کا نشانہ بنایا اور بعدازاں اس پر فائرنگ کرکے اسے موت کے گھاٹ اتاردیا۔جس کے بعد ملزمان فرارہوگئے۔ پولیس تھانہ سٹی نے مقتول محمد مسعود کی ددرخواست پر ملزمان کے خلاف قتل کے الزام میں مقدمہ درج کر لیا تاہم پولیس ملزمان کے بااثر ہونے کیوجہ سے ابھی تک کوئی ملزم بھی گرفتار نہ کرسکی ہے۔ جس پر لواحقین نے شدید احتجاج اور سینہ کوبی کرتے ہوئے ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا۔اور کہا کہ اگر ملزمان کو فوری گرفتار نہ کیا تو وہ وزیر اعلی ہاؤس کے سامنے دھرنا دینے پر مجبور ہونگے۔



کالم



ہم انسان ہی نہیں ہیں


یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…