اسلام آباد (آئی این پی)وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی ہدایت کر نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا)نے سمارٹ کارڈ کی فیس 1500سے کم کر کے 400روپے کر دی،ارجنٹ شناختی کارڈ کی قیمت 800 روپے جبکہ ایگزیکٹو سمارٹ کارڈ 1600روپے میں حاصل کیا جا سکے گا ۔جمعرات کو ترجمان وزارت داخلہ کے مطابق وزیر داخلہ کی ہدایت پر نادرا نے سمارٹ کارڈ کی فیس میں واضح کمی کر دی ہے ۔سمارٹ کارڈ کے حصول کیلئے اب 1500 روپے کی بجائے 400 روپے فیس وصول کی جائے گی،ترجمان وزارت داخلہ کے مطابق ارجنٹ شناختی کارڈ کی قیمت 800 سو روپے جبکہ ایگزیکٹو سمارٹ کارڈ 1600 روپے میں حاصل کیا جا سکے گا ۔