جمعہ‬‮ ، 07 فروری‬‮ 2025 

ملازم کی فائرنگ کا نشانہ بننے والے ڈی ای او 1122بارے اہم خبر آ گئی

datetime 2  جون‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نارووال(آئی این پی)تبادلہ کی رنجش پر ملازم کے ہاتھوں فائرنگ کا نشانہ بننے والے ڈسٹر کٹ ایمرجنسی آفیسرریسکیو1122نارووال سات روز زندگی وموت کی کشکمش کے بعد زندگی کی بازی ہار گئے ۔بتایا گیا ہے کہ ڈسٹر کٹ ایمر جنسی آفیسر ریسکیو1122نارووال ڈاکٹر منور علی 27مئی کو اپنے دفتر ریسکیو1122سرکلرروڈ نارووال میں موجود تھے کہ ریسکیو1122کے مبینہ اہلکار جو ایمبولینس ڈرائیور تھا نے دفتر میں داخل ہوکر ڈسٹرکٹ ایمر جنسی آفیسر پر فائرنگ شروع کر دی جس سے ڈاکٹرمنور شدید زخمی ہو گئے ملزم نے فائرنگ کے بعد تیزدھار آلہ سے بھی ایمر جنسی آفیسر پر حملہ کیابعد ازاں ملزم موقع سے فرار ہو گیاتھا،ملزم ناصر خان ڈرائیور ریسکیو1122کو رنج تھا کہ اس کا تبادلہ کیو ں کیا گیا ہے،واقع میں شدیدزخمی ڈسٹر کٹ ایمرجنسی آفیسر کو پہلے ڈسٹر کٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال لیجایا گیا جہاں پر طبی امداد کے بعد تشویش ناک حالت کے باعث لاہور ریفر کر دیا گیا،ڈسٹر کٹ ایمر جنسی آفیسر ڈاکٹرمنور علی سات روز تک نیشنل ہسپتال لاہور میں زیر علاج رہے اور زندگی وموت کی کشمکش میں رہنے کے بعد انتقال کر گئے،ڈی جی ریسکیو1122پنجاب نے ڈسٹر کٹ ایمر جنسی آفیسر ڈاکٹر منور علی کے علاج معالجہ پر خرچ ہونے والے تمام اخراجات نہ صرف اداء کئے بلکہ سات روز تک خود بھی ایمرجنسی آفیسرڈاکٹر منور کے ساتھ رہے،ڈسٹر کٹ ایمر جنسی آفیسر ڈاکٹر منور علی ڈیرہ غازی خان کے رہائشی تھے امریکہ ،کوریا اور لندن سمیت دیگر ممالک سے تعلیم حاصل کر نے کے بعد نارووال جیسے پسماندہ علاقے میں انسانی جانوں کو بچانے کیلئے اپنے فرائض سر انجام دے رہے تھے ،ڈاکٹر منور علی کی دومعصوم بیٹیاں ہیں،اہل علاقہ نے واقعہ کی شدید مذمت کر تے ہوئے وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر ملزم کو گرفتار کیا جائے اور قرار واقعی سزاء دی جائے۔



کالم



ہم انسان ہی نہیں ہیں


یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…