جمعہ‬‮ ، 07 فروری‬‮ 2025 

سگریٹ نوشی کرنے والوں کیلئے بری خبر، نئے قانون اور سزا کا اعلان

datetime 2  جون‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(این این آئی)صوبہ خیبر پختو نخوا کی حکومت نے عوامی مقامات پر تمباکو نوشی کے استعمال پر پابندی عائد کرنے کے لیے قانونی مسودہ تیار کرلیا۔قانونی مسودہ منظوری کیلئے صوبائی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا ٗخیبر پختونخوا پروہیبشن آف اسموکنگٗ ٹوبیکو پروکٹس اینڈ پروٹیکشن آف نان اسموکرز ہیلتھ بل 2016 کے تحت تمباکو نوشی کرنے والے شخص کو جرمانہ اور تین ماہ قید کی سزا سنائی جائیگی۔بل کی منظوری کے بعد صوبے میں تمباکونوشی سے متعلق اشتہارات، اس کی تیاری اور خرید و فروخت پرسخت پابندی ہوگی۔قانون کا مقصد ٹوبیکو انڈسٹری کے مالکان کی جانب سے تمباکونوشی کی تشہیر کو روکنا ہے تاکہ عوام سگریٹ نوشی کی طرف متوجہ نہ ہوں۔18ویں ترمیم کے بعد خیبر پختو نخوا اس قسم کا قانون بنانے والا پہلا صوبہ بن جا ئیگا جس میں تمام وفاقی یونٹس تمباکو کو روکنے کے لیے قانون سازی کریں گے۔بل کا مقصد صوبے میں متعدد وفاقی قوانین کو ختم کرنا ہے، جس میں ویسٹ پاکستان جوینائل اسموکنگ آرڈیننس برائے 1959 ( 1959 کا ڈبلیو ۔پی آرڈیننس XII)، دی ویسٹ پاکستان پروہیبشن آف اسموکنگ ان سینما ہاؤس آرڈیننس برائے 1960 (1960 کے ڈبلیو۔ پی آرڈینینس IV)، دی پروہیبشن آف اسموکنگ اینڈ پروٹیکشن آف نان اسموکرز ہیلتھ آرڈیننس برائے 2002 (2002 کا LXXIV) شامل ہیں۔بل کے تحت تعلیمی وسرکاری اداروں، عدالت، دفاتر، ہوٹلوں اور پارکوں میں تمباکو نوشی کرنے پر سخت پابندی عائد ہوگئی اور دکانداروں کو 18 سال سے کم عمر نوجوانوں کو تمباکو فروخت کرنے کی اجازت نہیں ہوگی ٗاس کے علاوہ دفاتر اوردیگر مقامات پر’نو اسموکنگ زون ‘ کے اشتہارات آویزاں کیے جائیں گے۔بل کے مطابق قانون شکنی کرنے والے شخص پر جرمانہ عائد کرنے کے ساتھ ساتھ 3 ماہ قید کی سزا بھی ہوسکتی ہے۔ اس کے علاوہ سگریٹ نوشی کرنے والے شخص کو عام مقامات یا سفر کے دوران سواری سے اتارا بھی جاسکتا ہے۔تمباکو نوشی کرنے والے شخص کو پہلی بار عدالت کے سامنے پیش کیا جائے گا اور اس کے خلاف عدالتی قوانین کے تحت کارروائی کی جائے گی۔بل کے تحت تمام اقسام کی نشہ آور اشیاء جن میں سگریٹ، سگار اور شیشہ شامل ہیں، استعمال کرنے پر سخت پابندی ہوگی۔



کالم



ہم انسان ہی نہیں ہیں


یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…