اسلام آباد (این این آئی) اسلام آباد ہائیکورٹ نے آل پاکستان مسلم لیگ کے نام سے متعلق کیس میں پرویز مشرف کو 10 ہزار روپے جرمانہ جمع کرانے کا حکم دیتے ہوئے کیس کی سماعت یکم جولائی تک ملتوی کر دی ہے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ میں آل پاکستان مسلم لیگ کے نام سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی جس دوران پرویز مشرف کو جواب جمع کرانے کیلئے 30 دن کی مہلت دی گئی پرویز مشرف کے وکیل نے کہا کہ ہمارے مخصوص ایڈریس پر کوئی نوٹس موصول نہیں ہوا جس پر عدالت نے کہا کہ بے شمار نوٹس بھیجے جو انہیں کبھی موصول ہی نہیں ہوتا۔ عدالت نے پرویز مشرف کو دس ہزار روپے جرمانہ جمع کرانے کا حکم دیتے ہوئے کیس کی سماعت یکم جولائی تک ملتوی کردی ہے۔