پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ(ن) کے درمیان تصادم، ہلاکتیں
![](https://javedch.com/wp-content/uploads/2016/06/23.jpg)
پشاور (آئی این پی) تخت آباد میں چار سدہ روڈ پر دو سیاسی جماعتوں کے درمیان فائرنگ کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق اور دو شدید زخمی ہو گئے، فائرنگ مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کے کارکنوں کے درمیان جھنڈا لگانے پر ہوئی۔ تفصیلات کے مطابق جمعرات کو تخت آباد میں چارسدہ روڈ پر دو سیاسی جماعتوں مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کے کارکنوں کے درمیان فائرنگ ہوئی، جس کے نتیجے میں تین افراد جاں بحق اور دو شدید زخمی ہو گئے ہیں، جاں بحق ہونے والوں میں باپ، بیٹا بھی شامل ہیں۔ پولیس حکام کے مطابق فائرنگ مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کارکنوں کے درمیان جھنڈا لگانے پر ہوئی ہے، مسلم لیگ (ن) کے دو کارکن جبکہ پیپلز پارٹی کا ایک کارکن جاں بحق ہوا اور راہ گیر سمیت دو افراد شدید زخمی بھی ہوئے ہیںے لاشوں اور زخمیوں کو لیڈی ریڈنگ ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے اور ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔(اح)
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں