اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) نجی ٹی وی پروگرام میں وزیر اعظم کے صاحبزادے حسین نواز کے خفیہ دورہ امریکہ بارے اہم رپورٹ آ گئی‘ نجی ٹی وی کے پروگرام میں واشنگٹن میں مقیم سینئر پاکستانی صحافی واجد علی سید نے کہا کہ میری اطلاعات کے مطابق حسین نواز نے اپنی باقی جائیداد اور کمپنیوں کو خفیہ رکھنے کیلئے امریکہ کا خفیہ دورہ کیا، حسین نواز نے اپنے بیمار والد کو چھوڑ کر اچانک امریکہ کا دورہ کیا اور وہ دو تین دن وہاں رہے‘ جب ان سے پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ ہماری فیملی کے ایک پرانے دوست ہیں ان کی طبیعت ٹھیک نہیں تھی اسلئے میں ان سے ملنے گیا، واجد علی سید نے کہا کہ شریف خاندان سے تعلق رکھنے والی امریکہ میں مقیم اہم شخصیات میں شیخ سعید ہمیشہ وزیر اعظم نواز شریف کے ساتھ نظر آتے ہیںیہاں تک کہ وائٹ ہاؤس جانا ہو تو بھی وزیر اعظم کے ساتھ انہیں دیکھا جا سکتا ہے۔ سینئر صحافی نے کہا کہ یہ بات سمجھ نہیں آتی کہ حسین نواز بیمار والد کو چھوڑ کر کسی اور کی عیادت کرنے امریکہ کیوں گئے؟ ۔