اسلام آباد (این این آئی )ملک میں اسلامی نظام کے نفاذ کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی ہے۔ بدھ کو شہری عبد الجلیل نے ایڈوکیٹ توفیق آصف کے ذریعے درخواست دائر کی جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ پاکستان اسلام کے نام پرمعرض وجود میں آیا، ملک کے معاشی نظام کواسلامی اصولوں کے مطابق کیا جائے، ملک میں شریعت ایکٹ 1991 کے نفاذ کو یقینی بنایا جائے۔ درخواست میں وفاق، چاروں صوبائی اسمبلیوں اوراسپیکرقومی اسمبلی کو فریق بنایا گیا ہے۔