جمعہ‬‮ ، 07 فروری‬‮ 2025 

افغانستان کی تمام کوششیں ناکام،پاکستان نے جو کہاکردکھایا،اہم ترین فیصلے پرعملدرآمد شروع

datetime 1  جون‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

خیبرایجنسی (این این آئی) خیبرایجنسی میں پاک افغان سرحد طورخم بارڈر عبور کرنے کیلئے ویزا لازمی قرار دے دیا گیا۔ بغیرقانونی سفری دستاویزات کے پاکستان اور افغانستان کے درمیان آمدورفت بند کردی گئی۔ طورخم سرحد پرامیگریشن، ایف آئی اے اور دیگر اداروں کے کاؤنٹر قائم کردیے گئے۔ ویزا نہ رکھنے والے سینکڑوں افغان باشندے سرحد پار انتظار کرتے رہ گئے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان اور افغانستان کے درمیان دونوں ممالک کے شہریوں کی غیرقانونی آمد و رفت مستقل بند کر دی گئی۔ خیبرایجنسی میں پاک افغان بارڈر طورخم پربدھ سے ویزا پالیسی نافذ کردی گئی ہے جس سے بغیرقانونی سفری دستاویزات کے کوئی بھی پیدل یا گاڑی میں بارڈر عبور نہیں کرسکتا۔طورخم میں امیگریشن، ایف آئی اے اور دیگر اداروں کے کاؤنٹرقائم کر دیے گئے ہیں بارڈر عبور کرنے والوں نے بتایاکہ ویزا پالیسی سے آمدورفت مشکل ہو گئی ہے ٗپاکستان آنے کے خواہش مند ویزا پالیسی لاگو ہونے کا علم نہ رکھنے والے سینکڑوں افغان باشندے سرحد پار انتظار کرتے رہے۔بارڈر عبور کرنے کے خواہش مندوں کا مطالبہ تھا کہ دونوں ممالک ویزا کے حصول میں آسانی اور فیس میں کمی کریں۔ پاک افغان سرحد طورخم کے راستے دونوں ممالک کے درمیان ہزاروں کی تعداد میں شہریوں کی آمد ورفت ہوتی تھی۔ ویزا پالیسی کے نفاذ سے طورخم پرغیرقانونی آمدورفت کا راستہ اب بند ہو گیا ہے۔ادھر پولیٹکل انتظامیہ خیبرایجنسی کے مطابق پاک افغان سرحد طورخم پر افغانستان سے بغیر پاسپورٹ اور سفری دستاویزات آنے والے تیس افغانیوں کو واپس بھیج دیا گیا ٗ دو سو افراد کو پاکستانی ویزا ہونے پر ملکی حدود میں داخل ہونے دیا گیا۔پولیٹکل انتظامیہ کے مطابق افغانستان سے آنے والے پاکستانیوں کو شناختی کارڈ دیکھ کر داخلے کی اجازت دی جارہی ہے ٗ افغانستان جانے والے افغانیوں کو کارڈ دیکھ کر افغانستان جانے دیا جارہا ہے۔پولیٹکل انتظامیہ کے مطابق ایف آئی اے ،نادرااور پولیٹکل انتظامیہ کے اہلکار افغانیوں کے سفری دستاویزات چیک کر رہے ہیں۔



کالم



ہم انسان ہی نہیں ہیں


یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…