پیر‬‮ ، 07 ستمبر‬‮ 2026 

’’وزیراعلیٰ کا لندن سے ویڈیولنک کے ذریعے خطاب‘‘،بڑے اقدام کی منظوری دیدی

datetime 1  جون‬‮  2016 |

لاہور(این این آئی ) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے لندن سے ویڈیولنک کے ذریعے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے پنجاب منرل ڈویلپمنٹ کارپوریشن کی تنظیم نو کی منظوری دے دی ہے ۔وزیراعلیٰ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب منرل ڈویلپمنٹ کارپوریشن کو جدید خطوط پر استوار کرناہوگا اوراسے پیشہ وارانہ انداز سے جدید ادارہ بنانا ہے ۔ پنجمن کی تنظیم نو مرحلہ وار پروگرام کے تحت کی جائے گی۔انہوں نے کہاکہ پنجاب منرل ڈویلپمنٹ کارپوریشن کی استعدادار میں اضافہ وقت کی ضرورت ہے اورکانوں کی لیزنگ کے نظام کوبھی انتہائی شفاف بنانا ہوگا۔وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ پنجاب منرل ڈویلپمنٹ کارپوریشن کومکمل طورپرفعال اورمتحرک ادارہ بنانے کیلئے دن رات محنت سے کام کیا جائے ۔شارٹ ٹرم اقدامات پر فوری عملدر آمد کا آغاز کیا جائے۔کانوں میں کام کرنے والے ورکرز کی حفاظت کیلئے فول پروف انتظامات ہونے چاہئیں۔ انہوں نے کہا کہ کانوں میں کام کرنے والوں کی حفاظت بھی ضروری ہے ،اس لئے مائنز ورکرز کے لئے حفاظی انتظامات پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔وزیراعلیٰ نے پنجمن کی تنظیم نو کیلئے اعلی سطح کی بااختیا رکمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ کمیٹی کے سربراہ صوبائی و زیر رانا ثناء اللہ ہوں گے۔کمیٹی میں صوبائی وزیر شیر علی خان ،چےئرمین پنجمن نعمان کبیر ،سیکرٹری خزانہ اور سیکرٹری معدنیات شامل ہوں گے۔کمیٹی پنجمن کی تنظیم نو کے حوالے سے اقدامات کرنے کیلئے مکمل بااختیار ہوگی۔پنجمن کی کارکردگی اوراستعداد کار کیلئے چےئرمین کے عہدے کو بااختیار بنانا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ چیک اینڈ بیلنس اور جوابدہی کا موثر میکانزم بنایاجائے۔وزیراعلیٰ نے محکمہ معدنیات کی تنظیم نو کیلئے اعلی سطح کی کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ یہ کمیٹی ایک ماہ میں حتمی سفارشات پیش کرے گی جس کی روشنی میں محکمہ معدنیات کو ایک فعال اورمتحرک ادارہ بنانے کیلئے اقدامات کیے جائیں گے۔وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ پنجمن کے بورڈ میں نجی شعبے کے ماہر افراد کو ترجیحی دی جائے ۔ وزیراعلیٰ نے پنجمن کے چےئرمین نعمان کبیر کو مبارکباددیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ وہ پنجمن کی تنظیم نو کیلئے اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے۔چےئرمین پنجمن نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انشاء اللہ وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کے ویژن کے مطابق پنجمن کو فعال اورمتحرک ادارہ بنائیں گے۔صوبائی وزراء رانا ثناء اللہ،چوہدری شیر علی،چےئرمین منصوبہ بندی و ترقیات،متعلقہ سیکرٹریز اوراعلی حکام نے سول سیکرٹریٹ سے ویڈیولنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی جبکہ متعلقہ حکام ایوان وزیراعلیٰ سے ویڈیولنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)


ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…