لندن( آن لائن )وزیراعلیٰ میاں شہباز شریف وزیراعظم کو دیکھنے جب ’’ہارلے سٹریٹ کلینک‘‘ آئے تو لندن کی روایتی بلیک ٹیکسی میں پہنچے ان کے ساتھ حمزہ شہباز اور سلیمان شہباز بھی موجود تھے اور جب وہ وزیراعظم کا آپریشن ہونے کے بعد میڈیا سے گفتگو کررہے تھے اس کے بعد بھی انہوں نے سڑک سے گزرنے والی ایک بلیک کیب کو ہاتھ دیا اور واپس چلے گئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق دلچسپ بات یہ ہے کہ ان کے ساتھ کسی قسم کا نہ تو پروٹوکول تھا اور نہ ہی کوئی سکیورٹی گارڈ، قبل ازیں جب وزیراعلیٰ لندن ہیتھرو ائیرپورٹ پہنچے تو پارکنگ میں کافی دیر انتظار کرنے کے بعد بھی جب پاکستانی ہائی کمیشن کی طرف سے ان کیلئے گاڑی نہیں پہنچی تو انہوں نے ہائی کمشنر سید ابن عباس کے ساتھ انتہائی تلخ رویہ رکھتے ہوئے انہیں سرزنش کی تھی اور کافی انتظار کے بعد مسلم لیگی رہنما کی ایک جیپ میں روانہ ہوئے۔ گزشتہ روز بھی جب ہسپتال کے باہر سے وزیراعلیٰ پنجاب ٹیکسی میں گھر کیلئے روانہ ہوئے تو اس وقت ہائی کمیشن کی طرف سے مہیا کی گئی گاڑیاں اگرچہ وہاں موجود تھیں لیکن وزیراعلیٰ میاں شہباز شریف نے انہیں استعمال کرنا مناسب نہیں سمجھا۔
شہباز شریف وزیراعظم سے ملاقات کیلئے کس چیز میں بیٹھ کر گئے؟ جان کر آپ بھی حیرا ن رہ جا ئینگے
1
جون 2016
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں