اسلام آباد(آئی این پی )عوامی راج پارٹی کے سربراہ رکن قومی اسمبلی جمشید دستی نیصدر مملکت ممنون حسین کے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب میں امریکی ڈرون حملے کیخلاف انوکھا احتجاج کیا ، اجلاس میں ”عالمی دہشت گرد امریکہ ” کی تحریر والا تاج پہن کر شرکت کی ، صدر کے خطاب کے دوران بھی ڈرون حملے کیخلاف نعرے لگاتے رہے،وزیر مملکت پارلیمانی امور شیخ آفتاب بھی تاج اتروانے میں ناکام رہے۔تفصیلات کے مطابق بدھ کو صدر مملکت ممنون حسین کے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کے دوران عوامی راج پارٹی کے سربراہ رکن قومی اسمبلی جمشید دستی نے امریکی ڈرون حملے کیخلاف انوکھا احتجاج کیا،جمشید دستی اجلاس نے اجلاس میں ”عالمی دہشت گرد امریکہ ” کے نعر ؤں سے تحریر والا تاج پہن کر شرکت کی،اس موقع پر وہ اراکان پارلیمنٹ اور سفارتکاروں کی توجہ کا مرکز بنے رہے ،تمام اراکان اجلاس سے قبل ان کے پاس جا کر ان سے ملتے رہے ،وزیر مملکت پارلیمانی امور شیخ آفتاب کی درخواست پر بھی جمشید دستی نے اپنا تاج نہ اتارا ،صدر مملکت ممنون حسین کے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطا ب کے دوران جمشید دستی بلند آواز میں امریکی ڈرون حملوں کیخلاف نعرے لگاتے رہے۔
امریکی ڈرون حملے پر انوکھا احتجاج معروف رکن اسمبلی کیسا لباس پہن کر اسمبلی ہال پہنچ گئے
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
موٹر سائیکل سوار افراد کے لیے بڑی خوشخبری آگئی
-
پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)
-
نیٹ میٹرنگ ! سولر صارفین کو بڑی سہولت مل گئی
-
محکمہ موسمیات نے شدید بارشوں کی پیشگوئی کردی
-
ملازمین کی کم از کم ماہانہ اجرت، بڑی خوشخبری آگئی
-
عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں بڑی چھلانگ، فی اونس نرخ 4500 ڈالر سے تجاوز کرگیا
-
کھیرے کے ٹکڑوں پر گھر میں بنا یہ پاؤڈر چھڑکیں اور چوہوں اور کاکروچز سے نجات پائیں
-
موسمِ سرما کی پہلی برف باری
-
ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑی کمی
-
پاکستان میں کینسر کے کیسز میں غیر معمولی اضافہ، نئی تحقیق میں اہم انکشافات
-
سرکاری ملازمین کی شادی شدہ بیٹیوں کے لیے نوکری، بڑی خبر آگئی
-
بینک اسلامی نے شرعی اصولوں پر مبنی سونے کی بنیاد پر ملک کی پہلی فنانسنگ سہولت کا آغاز کر دیا
-
زلزلے کے جھٹکے، شہریوںمیں خوف وہراس پھیل گیا
-
اداکارہ مسکان ملک سڑک کنارے دودھ کی ٹھنڈی بوتلیں فروخت کرنے پر مجبور



















































