گوجرانوالہ (آئی این پی ) گوجرانوالہ میں سی ٹی ڈی نے دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے کالعدم تنظیم کے کمانڈر کو گرفتار کر لیا، ملزم کے قبضے سے بارودی مواد بھی برآمد ہوا۔ کاؤنٹر ٹیرر ازم ڈیپارٹمنٹ نے خفیہ اطلاع پر گوجرانوالہ میں شیخوپورہ روڈ پر منی سٹیڈیم کے قریب سے کالعدم تنظیم داعش کے کمانڈر فیصل بابر کو گرفتار کر لیا اور اس کے قبضے سے پریشر ککر بم ، ٹائمر ، بال بیرنگ اور ڈیٹونیٹر بھی برآمد کر لئے۔ دہشت گرد فیصل بابر کیخلاف سی ٹی ڈی گوجرانوالہ میں دہشت گردی اور دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور اسے مزید تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔