ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

طورخم سے پاکستان آنے والے افغان شہری پاکستان کا ویزا لیے بغیر (آج) کے بعد پاکستان میں داخل نہیں ہوسکیں گے

datetime 31  مئی‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(این این آئی) طورخم سے پاکستان آنے والے افغان شہری پاکستان کا ویزا لیے بغیر (آج)یکم جون 2016 کے بعد پاکستان میں داخل نہیں ہو سکیں گے۔ نجی ٹی وی کے مطابق پاکستان آرمی کی جانب سے واضح کر دیا گیا کہ یکم جون کے بعد بغیر پاسپورٹ اور ویزے کے کوئی بھی افغان شہری پاکستان میں داخل نہیں ہو سکے گا۔4 کلومیٹرکے علاقے میں انٹر نیشنل بارڈر کے بین الاقوامی قواعد و ضوابط کے مطابق امیگریشن کے بعد ہی کسی کو پاکستان میں داخل ہونے کی اجازت دی جائے گی جبکہ ویزے کے بغیر پاکستان میں داخل ہونے والوں کو مروجہ قوانین کے مطابق واپس بھیج دیا جائے گا۔ راہداری پرمٹ بھی صرف پاکستان میں سرحدی علاقے سے ملحق20 کلو میٹر کے اندر شنواری قبائل کو جاری کیا جائے گا۔جس کے تحت وہ افغانستان جا سکیں گے اور افغانستان کے شنواری قبائل پاکستان آ سکیں گے تاہم بعد میں انھیں بھی پاسپورٹ اور ویزے کا پابند کرنے کی تیاریاں کی جا رہی ہیں۔پاکستان اور افغانستان کی سرحد پر 8 مقامات سے دونوں ملکوں کے شہریوں کو پاسپورٹ اور ویزے کے بعد ایک دوسرے ملک میں جانے کی اجازت ہو گی جن میں طورخم کے علاوہ ،ارندو، کرسل، نوا پاس، غلام خان، انوراڈی،اور خرلاچی شامل ہیں۔ ذرائع کے مطابق اگر کوئی افغان مہاجر سرحد پار کرنے کے بعد اپنے ملک واپس جاتا ہے تو اسے افغان مہاجر قرار نہیں دیا جا سکتا اور دوبارہ پاکستان آنے کے لیے اْسے پاکستان کا ویزہ لینا ہو گا۔اس طرح گرمیوں میں ہزاروں افغان مہاجرین کا اپنے وطن چلے جانا اور پھر موسم سرما میں پاکستان آنے کا لطف انھیں مہاجر کے اسٹیٹس سے محروم کر دے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…