جمعہ‬‮ ، 07 فروری‬‮ 2025 

عمران خان کو گرفتارکرنے کا حکم

datetime 31  مئی‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر طاہر القادری سمیت تمام ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔ عدالت نے متعلقہ تھانے کے ڈی ایس پی ادریس راٹھورکو کو حکم دیا کہ وہ خود ان وارنٹ کی تعمیل کریں،انسداد دہشتگردی عدالت نے دھرنے کے دوران ایس ایس پی عصمت جونیجو پر تشدد سے متعلق مقدمے میں عمران خان اور علامہ طاہر القادری کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔ منگل کو اسلام آباد میں انسداد دہشتگردی کی عدالت کے جج سہیل اکرام نے 2014 میں دھرنے کے دوران مشتعل افراد کی جانب سے ایس ایس پی آپریشنزعصمت جونیجو پر تشدد سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ سماعت کے دوران ملزمان کی عدم پیشی پر عدالت نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر طاہر القادری سمیت تمام ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔ عدالت نے متعلقہ تھانے کے ڈی ایس پی ادریس راٹھورکو کو حکم دیا کہ وہ خود ان وارنٹ کی تعمیل کریں۔واضح رہے کہ عمران خان اورڈاکٹر طاہرالقادری سمیت دونوں جماعتوں کے سیکڑوں رہنماؤں اورکارکنوں پردفعہ 144 کی خلاف اورسرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کے تحت بھی مقدمات درج ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ہم انسان ہی نہیں ہیں


یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…