جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

شہبازشریف نے اہم اعلان کردیا

datetime 31  مئی‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی )وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے لندن میں وزیراعظم محمد نوازشریف کے دل کی کامیاب بائی پاس سرجری پرپاکستانی قوم کو مبارکباددی ہے۔وزیراعلیٰ شہبازشریف نے کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم اور قوم کی دعاؤں سے وزیراعظم محمد نوازشریف کی سرجری کے تمام مراحل کامیابی سے مکمل ہوئے ہیں اوروزیراعظم خیریت سے ہیں۔قوم کی ماؤں، بہنوں، بیٹیوں،جوانوں اور بزرگوں کے شکرگزار ہیں جنہوں نے وزیراعظم کے کامیاب آپریشن کیلئے دن رات دعائیں کیں۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم محمد نوازشریف کا کامیاب آپریشن قوم کیلئے خوشخبری ہے اوروزیراعظم محمد نواز شریف انشاء اللہ جلد مکمل صحت یاب ہو کر عوام کے درمیان ہوں گے اورڈاکٹروں کی ہدایت کے مطابق وطن واپس آئیں گے۔ لندن میں ہسپتال کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ شہبازشریف نے کہا کہ ڈاکٹروں نے وزیراعظم محمد نوازشریف کے بائی پاس آپریشن کو کامیاب قراردیا ہے اورمیں اپنی جانب سے اور اپنے خاندان کی جانب سے کروڑوں پاکستانیوں کابے پناہ شکرگزار ہوں جنہوں نے وزیراعظم محمد نوازشریف کے کامیاب آپریشن کیلئے دعائیں کیں اور ہم اللہ تعالیٰ کے حضور اس موقع پر سجدہ ریز ہیں۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم محمد نوازشریف کامیاب سرجری کے بعد روبصحت ہیں اورخیریت سے ہیں۔ مکہ مکرمہ،مدینہ منورہ،سعودی عرب کے دیگر شہروں ،ترکی،متحدہ عرب امارات، قطر اوردیگر اسلامی ممالک میں بھی بسنے والے پاکستانیوں اورمسلما ن بھائیوں نے وزیراعظم محمد نوازشریف کی صحت یابی اورکامیاب آپریشن کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اوراللہ تعالیٰ کے حضور دعائیں کیں میں سب کا شکریہ ادا کرتا ہوں ۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ میں برطانیہ میں بسنے والے لاکھوں پاکستانیوں کا بھی مشکور ہوں جنہوں نے وزیراعظم نوازشریف کی صحت یابی کیلئے دن رات دعائیں کیں۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ جب وزیراعظم محمد نوازشریف کے دل کے عارضہ میں لاحق ہونے کی خبرسامنے آئی تو پوری قوم متحد ہوگئی اور کروڑوں پاکستانیوں نے ہمدردی کے جذبات کااظہار کیااوروزیراعظم محمد نوازشریف کیلئے جلد صحت یابی کی دعائیں کیں اورقومی یکجہتی اور اتحادکااظہارکیا۔ایک سوال کے جواب میں وزیراعلیٰ نے کہاکہ سیاسی جماعتوں کی قیادت اورمعاشرے کے تمام طبقات نے وزیراعظم محمد نوازشریف کیلئے جن جذبات،احساسات اور ہمدردی کااظہارکیا ہم سب کے شکرگزار ہیں اوریہ ایک ایسا موقع ہے کہ پوری قوم ایک ہوگئی ہے اور میں سمجھتا ہوں کہ اسی اتحاد اور قومی یکجہتی کو آگے بڑھانا چاہیے اور تلخیوں کو پیچھے کر کے سب کو قوم کی خدمت کیلئے کمربستہ ہوجانا چاہیے۔ایک اورسوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ الحمداللہ وزیراعظم محمد نوازشریف کا آپریشن کامیاب رہا ہے اوروہ اب آئی سی یو میں ہیں۔امیدہے کہ وزیراعظم محمد نوازشریف جلد صحت یاب ہوں گے اوروطن واپسی کے حوالے سے ڈاکٹروں کی ہدایت پر عمل کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ اقتصادی رابطہ کمیٹی اوروفاقی کابینہ کے اجلاس میں وزیراعظم محمد نوازشریف کا حوصلہ بہت بلند تھا اورانہوں نے میڈیا کے ذریعے قوم کو بھی امیداورحوصلے کا پیغام دیا ۔وزیراعلیٰ نے میڈیا سے اپیل کی کہ یہ ایک مصروف ہسپتال ہے جہاں مریض اوران کے لواحقین آتے ہیں لہذا ہسپتال میں رش نہ کیا جائے۔وزیراعظم محمد نوازشریف کی صحت کے حوالے سے باقاعدہ بلیٹن جاری کیا جائے گاجو آپ کو بھی ملے گا۔وزیراعلیٰ شہبازشریف نے لندن میں وزیراعظم نوازشریف کی ہارٹ سرجری سے قبل اپنے ایک بیان میں وزیراعظم کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پوری قوم اپنے ہردلعزیز وزیراعظم محمد نوازشریف کی صحت یابی کیلئے دعا گو ہے اور کروڑوں ہاتھ وزیراعظم محمد نوازشریف کی صحت یابی کیلئے اٹھے ہوئے ہیں۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم اور قوم کی دعاؤں سے وزیراعظم محمد نوازشریف جلد صحت یاب ہو کر عوام کی خدمت کا سفر جاری رکھیں گے۔وزیر اعظم محمد نواز شریف کے کامیاب آپریشن اور صحت یابی کیلئے پوری قوم کی دعاؤں کی ضرورت ہے ۔ ماؤں، بہنوں، بیٹیوں اور بزرگوں سے التماس ہے کہ وزیر اعظم محمد نواز شریف کے کامیاب آپریشن کیلئے دعا کریں ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…