کوئٹہ ( این این آئی )سابقہ سیکرٹری خزانہ مشتاق رئیسانی کے سہولت کار کے گھر پر چھاپہ 3اہم بریف کیس برآمد ۔ تفصیلات کے مطابق ڈپٹی ڈائریکٹر نیب شعیب احمد کی قیادت میں ضلع مستونگ کے علاقے محلہ سادات میںآغا ظاہر شاہ کے گھر پر چھاپہ مار کر تین اہم بریف کیس برآمد کرلئے تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ۔ نیب ذرائع کے مطابق بریف کیس میں اہم دستاویز جو سابقہ سیکرٹری خزانہ مشتاق رئیسانی کے سہولت کار کے گھر میں چھپائے گئے تھے اس دستاویز میں اہم شخصیات کے ناموں کے علاوہ دیگر اہم دستاویز موجود ہے ذرائع کے مطابق آغا ظاہر شاہ ، آغا سلیم شاہ کا بھائی ہے مزید تحقیقات جاری ہے ۔