لاہور ( این این آئی)فوری طورپرنئے وزیراعظم کا انتخاب،حکومت کو وزیراعظم کے اختیارات اسحاق ڈار کوسونپنا بھاری پڑ گیا،لاہورہائیکورٹ نے وزیراعظم کے اختیارات وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے سپرد کرنے کے خلاف دائر درخواست ابتدائی سماعت کے لیے منظور کرلی۔گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ کے روبرو درخواست گزار عوامی تحریک کی جانب سے اشتیاق چوہدری ایڈووکیٹ کی وساطت سے دائردرخواست میں موقف اختیار کیاگیاکہ آئین کے تحت اپنے اختیارات کسی دوسرے وزیر تفویض نہیں کرسکتے ۔وزیراعظم نوازشریف کی عدم موجودگی سے ملک میں آئینی بحران پیدا ہوچکاہے۔ لہٰذا معزز عدالت سے استدعا ہے کہ اسپیکر قومی اسمبلی کو فوری طور پر ایوان کا اجلاس بلا کرنیا قائد ایوان منتخب کرنے کاحکم دیاجائے جبکہ اسحاق ڈارکو وزیراعظم کے اختیارات استعمال کرنے سے روکا جائے۔فاضل عدالت نے درخواست ابتدائی سماعت کے لئے منظور کر لی اور لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد وحید کے روبرو آج ( بدھ ) درخواست پر سماعت متوقع ہے۔
فوری طورپرنئے وزیراعظم کا انتخاب،حکومت کو وزیراعظم کے اختیارات اسحاق ڈار کوسونپنا بھاری پڑ گیا
![](https://javedch.com/wp-content/uploads/2016/02/18-15.jpg)
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں