ہفتہ‬‮ ، 15 مارچ‬‮ 2025 

ایک ہی دن روزہ ایک ہی دن عید،بڑا بریک تھرو ہوگیا،اہم اجلاس ،سردار یوسف ،مفتی شہاب الدین پوپلزئی سمیت علماء کی شرکت

datetime 31  مئی‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(این این آئی)ملک بھر میں ایک دن روزہ اور عید ،پشاور میں اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں وفاقی وزیر مذہبی امور سردار یوسف اورمفتی شہاب الدین پوپلزئی سمیت علماء نے شرکت کی ۔ملک بھر میں ایک ہی دن روزہ اور عید کرانے کی غرض سے وفاقی وزیر مذہبی امور سردار یوسف کی زیر صدارت میں علماء کراام کا اجلاس اوقاف ہال میں منعقدہوا۔ اجلاس میں مقامی رویت ہلال کمیٹی کے چئیر مین مفتی شہاب الدین پوپلزئی نے شرکت کی اجلاس میں دونوں جانب سے اپنا موقف پیش کیا گیا ۔وفاقی وزیرسرداریوسف کاکہنا تھا کہ ہمارا مقصد پورے ملک میں ایک ہی دن روزہ اورعید ہے ،اس سال ایسا فیصلہ ہوگا جس پر تمام لوگو ں کا اتفاق ہو ۔سینٹ کی سب کمیٹی کی سفارشات پر عمل کروانے کے لیے کام کرنا ہوگا ،تمام تجاویز پر عمل کریں گے۔انکاکہنا تھا کہ رابطے کے فقدن کے باعث چاند کا مسئلہ سنگین صورت اختیار کر گیا ،ماضی کی حکومتوں کی ناقص پالیسی کی وجہ حکمت عملی سامنے نہ آسکی ،حکومت کی ذمہ داری ہے کہ رویت ہلال کمیٹی کے لیے قانون سازی کرے ۔انکا کہنا تھا کہ مسجد قاسم علی خان کی شہادتوں کا انتظار کریں گے اور مسجد قاسم کی شہادتیں مرکزی رویت ہلال کو بھیجی جائیں گی،ان کا کہنا تھا کہ پوری کوشش ہوگی کہ پورے ملک میں ایک ہی دن رمضان ہو،تاہم سردار یوسف مسجد قاسم کے مفتی شہاب الدین پوپلزئی کو قائل نہ کرسکے،مفتی پوپلزئی کا کہنا تھا کہ رمضان کا چاند دیکھنے کیلئے مقامی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس پانچ جون کو ہوگا،اور پانچ جون کو اجلاس میں گواہ آگئے تو وفاقی وزیر کو آگاہ کریں گے ۔ہم مقامی رویت ہلال کمیٹی کے ساتھ ہرقسم کاتعاون کریں گے اورانکی تجاویز پر عمل درآمد کریں گے ،انکاکہنا تھا کہ مقامی رویت ہلال کمیٹی کے شہادتوں کاانتظار کرکے اجلا س کودیر تک جاری رگھیں گے۔اجلاس میں زونل کمیٹی کے ممبر ڈاکٹر پروفسر غفور کا کہنا تھا کہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے گزشتہ سال مقررہ وقت سے پہلے اجلاس خاتم کردیا تھا ہماری شہادت کا انظار نہیں کیا گیا ۔جمعیت علماء اسلام کے ضلعی امیر مولانا خیرالبشر کا کہنا تھا کہ صوبے کو نظر انداز کیا جاتا ہے ،، مرکزی کمیٹی اپنی مان مانی کرتی ہیں ہمار موقف سنے کے لیے اجلاس لیٹ ٹائم تک ہوناچاہیے۔۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سنبھلنے کے علاوہ


’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…