پیر‬‮ ، 07 ستمبر‬‮ 2026 

آپریشن ہوگیا مگر۔۔۔ مریم نوازشریف کی قوم سے دعاؤں کی اپیل

datetime 31  مئی‬‮  2016 |

لندن(این این آئی)وزیر اعظم محمد نواز شریف کی اوپن ہاٹ سرجری کامیاب ہوگئی ہے جس کے بعد وزیر اعظم کامصنوعی تنفس ہٹا دیا گیا ۔ وزیراعظم محمد نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز شریف نے وزیر اعظم محمد نواز شریف کے دل کے آپریشن کے بارے میں لمحہ بہ لمحہ عوام کو آگاہ کرتی رہیں ۔ وزیر اعظم محمد نواز شریف کو منگل کو آپریشن سے پانچ گھنٹے پہلے ہسپتال منتقل کیا گیا پاکستانی وقت کے مطابق وزیر اعظم محمد نواز شریف کا آپریشن تقریباً بارہ بجے شروع ہوجو مسلسل چار گھنٹے سے زائد دیر تک جاری رہا ۔ وزیر اعظم محمد نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز شریف نے بتایا کہ اللہ رب العزت کی مہربانی سے وزیراعظم کا آپریشن کامیاب ہوگیا ہے ٗ وزیر اعظم کامصنوعی تنفس ہٹا دیا گیا ہے اور اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے وزیراعظم کا دل بالکل ٹھیک کام کررہاہے ٗ قبل ازیں مریم نواز نے وزیراعظم کے لیے دعائیں کرنے پر قوم کا شکریہ بھی ادا کیااس سے قبل اپنی ایک ٹوئیٹ میں قوم کی جانب سے دعاؤں پر شکر گزاری کا اظہار کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا تھا کہ وزیراعظم کی سرجری کامیابی سے جاری ہے اور دعائیں معجزہ دکھا رہی ہیں۔ دوسری جانب وزیر اطلاعات نشریات پرویز رشید نے کہاکہ وزیراعظم نوازشریف کی لندن کے مقامی ہسپتال میں دل کی کامیاب سرجری ہوگئی۔ پرویز رشید نے بتایا کہ آپریشن کے بعد ڈاکٹروں نے اطمینان کا اظہار کیا ۔ انہوں نے قوم سے اپیل کی کہ ان کی جلد صحت یابی کے لئے دعائیں کریں۔ لندن کے مقامی ہسپتال میں وزیراعظم نوازشریف کی اوپن ہارٹ سرجری کے موقع پران کے صاحبزادے حسن اور حسین نواز، بھائی شہبازشریف، بھتیجے حمزہ شہباز سمیت خاندان کے دیگر افراد ہسپتال میں موجود رہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق وزیراعظم نوازشریف کو ایک ہفتے ہسپتال میں قیام کرنا ہوگا ٗ ڈاکٹروں کی اجازت کے بعد ہی وزیراعظم وطن واپسی کے لیے سفر کرسکیں گے۔ ڈاکٹروں نے آپریشن سے قبل وزیراعظم کے کئی ٹیسٹ لیے اور اطمینان کے بعد آپریشن شروع کیا واضح رہے کہ وزیراعظم نے آپریشن سے ایک دن قبل لندن میں حکومتی امور نمٹائے جس میں انہوں نے ویڈیو لنک کے ذریعے قومی اقتصادی کونسل اور وفاقی کابینہ کے بجٹ اجلاس کی صدارت کی، وزیراعظم نوازشریف کے خطاب کے بعد وزیراعلیٰ سندھ، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا اور وزیراعلیٰ بلوچستان سمیت وفاقی وزرا نے وزیراعظم سے ان کی خیریت دریافت کی اور ان کی صحت کیلئے دعا کی ٗاس موقع پر وزیراعظم نے تمام وزرائے اعلیٰ اور وفاقی وزرا سمیت سیکریٹریز کا بھی شکریہ ادا کیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)


ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…