اسلام آباد(نیوزڈیسک)وفاقی وزیردفاعی پیداوار اور سائنس و ٹیکنالوجی رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ نئے مالی سال کے دفاعی بجٹ میں 11 فیصد اضافہ کیا جا رہا ہے، ہماری مسلح افواج نے جتنا بجٹ مانگا ہے حکومت اپنے محدود وسائل کے باوجود انہیں فراہم کرے گی۔رانا تنویر نے بتایاکہ مسلح افواج کی تمام تر ضروریات کو پورا کرنے کے لئے دفاعی بجٹ میں اضافہ ناگزیر ہے۔ اس وقت ملک کو بیرونی اور اندرونی جارحیت کا سامنا ہے۔ رانا تنویر حسین نے کہا دفاعی بجٹ میں 11 فیصد اضافہ کیا جا رہا ہے ہمارے لئے ملکی دفاع اولین ترجیح ہے۔