جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

پانامالیکس،اجلاس کے بعد حکومتی ٹیم کے ارکان کیا کرتے ہیں؟ اعتزاز احسن نے برے نتیجے کی پیش گوئی کردی

datetime 31  مئی‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما و سینیٹ میں قائد حزب اختلا ف اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ پاناما لیکس پر حکومتی رویہ مثبت نہیں ہے جس کی وجہ سے ڈیڈ لاک برقرار ہے۔اپوزیشن کے مشاورتی اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اعتزاز احسن نے کہاکہ پاناما لیکس پر ڈیڈ لاک برقرار ہے جس کی وجہ حکومت کی جانب سے اپنایا جانے والا سخت رویہ ہے۔انہوں نے کہا کہ اجلاس کے بعد حکومتی ٹیم کے ارکان جس طرح کی سخت زبان استعمال کرتے ہیں اس کے بعد نہیں لگتا کہ یہ ڈیڈ لاک ختم ہو سکے۔اعتزاز احسن نے کہا کہ حکومت شریف خاندان کو بچانا چاہتی ہے او ر اسی بات پر اپوزیشن معترض ہے جس کی وجہ سے ڈیڈ لاک بھی برقرار ہے۔اعتزاز نے کہا کہ اگرچہ ڈیڈ لاک ختم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے تاہم ڈیڈ لاک ختم ہونا مشکل ہے ۔قبل ازیں ٹی او آرزپرپارلیمانی کمیٹی کے چوتھے اجلاس سے قبل اپوزیشن کا مشاورتی اجلاس ہواجس میں اعتزاز احسن، شاہ محمود، بیرسٹر سیف، صاحبزادہ طارق،طارق بشیر چیمہ شریک ہوئے ۔اپوزیشن کے اجلاس میں وزرا کے متنازعہ بیانات پر شدید تحفظات کا اظہارکیا گیا۔ اپوزیشن کے اجلاس میں حکومتی رویہ کے خلاف احتجاج کی حکمت عملی طے کی گئی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…