اسلام آباد (نیوز ڈیسک) دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق افغان مہاجرین کے پاکستا ن میں قیام کی مہلت آج رات ختم ہو جائے گی۔ دوسری طرف افغا ن حکام نے رمضان تک افغا ن مہاجرین کی واپسی کیلئے مہلت مانگی ہے جس پر دفتر خارجہ کے ترجما ن نے بتایا کہ مہاجرین کی ڈیڈ لائن میں توسیع کی درخواست پرغور کیا جا رہا ہے۔توسیع نہ ہونے پر کل سے افغان مہاجرین بغیر ویزا پاکستان میں داخل نہیں ہو سکیں گے۔افغان حکام نے مہاجرین کیلئے نرمی اور توسیع کی اپیل کی ہے۔