فیصل آباد (این این آئی) مسلم لیگ نواز کے رہنما چودھری شیر علی نے کہا ہے کہ بیس کروڑ عوام میں صرف عمران خا ن ہی واحد شخص ہیں جو وزیر اعظم کی علالت پر بھی تنقید کر رہے ہیں ۔ منگل کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان سیاسی آدمی نہیں ہیں بلکہ وہ ایک کرکٹر ہیں ٗوہ یہودیوں کے آلہ کار بنے ہوئے ہیں اور پاکستان میں فساد برپا کرنے کیلئے کوشا ں ہیں ۔ایک سوال پر چودھری شیر علی نے کہاکہ عمران خان پاک چائنہ اکنامک کوریڈو روکنے کیلئے سرگرم ہیں ۔