اسلام آباد(این این آئی)تمام رعایتیں ختم،بالاخر پاکستان نے افغان مہاجرین کیلئے بڑا قدم اُٹھالیا، سکیورٹی فورسز نے طورخم پر پاک افغان بارڈر کو سیل کر دیا۔نجی ٹی وی کے مطابق سکیورٹی فورسز نے طورخم کے مقام پر پاک افغان بارڈر کو مکمل طور پر سیل کردیا ہے اور افغانستان سے آنے والے تمام افغان باشندوں کے دستاویز چیک کئے جا رہے ہیں ۔ذرائع کے مطابق سکیورٹی فورسز نے افغانیوں سے دستاویز ات کی جانچ پڑتال کرنے کیلئے طورخم پاک افغان بارڈر کو سیل کر دیا اور بغیر دستاویز کسی بھی افغان باشندے کو ملک میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔