جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

پنجاب میں خواتین کی عزت وجان محفوظ نہیں‘چوہدری محمدسرور

datetime 31  مئی‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(آئی این پی)سابق گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ پنجاب میں خواتین کی عزت وجان محفوظ نہیں‘ ایک سال میں1ہزار خواتین سے ریپ اور 100سے زائد گینگ ریپ کے واقعات حکمرانوں کی بیڈ گورننس کی بدتر ین مثال ہیں ‘حکومت اور لوگوں کے جان ومال کا تحفظ کر نیوالے ادارے کہاں ہے ؟ (ن) لیگ سے امیروں کا نہیں ’’غر یبوں ‘‘کابجٹ دینے کا مطالبہ کرتے ہیں ‘نااہل حکمرانوں کی عوام دشمن پا لیسی نے بجٹ سے پہلے ہی عوام کی چیخیں نکال دیں ہیں‘عوام کو اب حکمرانوں کے بجٹ کے نام سے بھی خوف آتاہے‘کر پشن کر نیوالوں کیخلاف بھی گر ینڈ آپریشن کی ضرورت ہے ۔ وہ منگل کے روزکینٹ میں تحر یک انصاف شعبہ خواتین کے کنونشن سے خطاب کر رہے تھے جبکہ اس موقعہ پر مسز پر وین سرور‘فاطمہ عثمان ‘نیلم ارشاد شیخ ‘تنزیلہ عمران ‘ثانیہ کامران ‘صائمہ شوکر ‘ثروت شجاع ‘سید حنا ‘ڈاکٹر جوریہ سمیت سمیت دیگر بھی موجود تھیں سابق گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ حکمران صوبے میں خواتین کے تحفظ کے قوانین بنانے اور انکے جان ومال کے تحفظ کے جھوٹے دعوے کر رہے ہیں عملی طور پر پنجاب میں ملک کے دیگر صوبوں کے مقابلے میں خواتین کیساتھ زیادتی کے سب سے زیادہ واقعات ہوتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں خواتین کیساتھ زیادتی کے واقعات معمول بن چکے ہیں صوبے میں حکومت اور پولیس نام کی کوئی چیز نظر نہیں آتی اور پنجاب میں سب سے زیادہ خواتین غیر محفوظ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں کرپشن کر نیوالوں کیخلاف بھی گر ینڈ آپر یشن کی ضرورت ہے آئندہ مالی سال کے بجٹ کے حوالے سے اب تک سامنے آنیوالی اعدادشمار کے مطابق حکمران غر یبوں کا خون نچوڑنے کی پا لیسی پر گامزن ہے اور آئندہ بجٹ غر یبوں پر کسی ڈرؤن حملے سے کم نہیں ہوگا ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…