اسلام آباد (آئی این پی )محکمہ موسمیات نے کہا کہ آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم شدید گرم اور خشک رہےگا۔ تاہم بالائی فاٹا میں ایک دو مقامات پر تیز ہواوٰں اور گرج چمک کےساتھ بارش کا امکان ہے ۔میرپورخاص،سکھر، شہید بینظیر آباد، حیدرآباد، سبی، مکران ڈویڑن اور جنوبی پنجاب(ملتان، بہاولپور، ڈی جی خان ڈویژن)میں بدستور شدید گرمی کی لپیٹ میں رہیں گے۔ ملتان، بہاولپور، کوئٹہ، میرپور خاص اور حیدر آباد ڈویژن میں گرد آلود ہوائیں چلنے کا بھی امکان ہے۔ جمعرات (شام/رات) اور جمعہ کے روز مالاکنڈ، ہزارہ، مردان، پشاور، کوہاٹ، بنوں، سرگودھا، راولپنڈی، گوجرانوالہ، ژوب ڈویژن، اسلام آباد، فاٹا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں مختلف مقامات پر تیز ہواو¿ں اور گرج چمک کےساتھ بارش کا امکان ہے۔ گزشتہ روز ریکارڈ کیے گئے گرم ترین مقامات کے درجہ حرارت دادو،لاڑکانہ 49، سبی، موہنجوداڑو 48، پڈعیدن، شہید بینظیر آباد47، جیکب ا?باد 46 ڈگری سینٹی گریڈ۔گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران:ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا۔ تاہم ہزارہ، ڈی آئی خان، سرگودھا، فیصل آباد ڈویژن اور کشمیر میں چند مقامات پرتیز ہواوٰں اور گرج چمک کےساتھ بارش ہوئی۔سب سے زیادہ بارش بالاکوٹ07، ڈی آئی خان04، مظفرآباد06، گڑھی دوپٹہ01، پنجاب: میانوالی 02، فیصل آباد، سرگودھا 01ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔
ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم شدید گرم اور خشک رہےگا،محکمہ موسمیات
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
موٹر سائیکل سوار افراد کے لیے بڑی خوشخبری آگئی
-
پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)
-
نیٹ میٹرنگ ! سولر صارفین کو بڑی سہولت مل گئی
-
حکومت نے ڈیزل مہنگا، پیٹرول سستا کرنے کا اعلان کردیا
-
محکمہ موسمیات نے شدید بارشوں کی پیشگوئی کردی
-
ملازمین کی کم از کم ماہانہ اجرت، بڑی خوشخبری آگئی
-
پاکستانی شہری نے ابوظہبی میں ایک کروڑ 50 لاکھ درہم کی لاٹری جیت لی
-
عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں بڑی چھلانگ، فی اونس نرخ 4500 ڈالر سے تجاوز کرگیا
-
کھیرے کے ٹکڑوں پر گھر میں بنا یہ پاؤڈر چھڑکیں اور چوہوں اور کاکروچز سے نجات پائیں
-
موسمِ سرما کی پہلی برف باری
-
ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑی کمی
-
پاکستان میں کینسر کے کیسز میں غیر معمولی اضافہ، نئی تحقیق میں اہم انکشافات
-
سرکاری ملازمین کی شادی شدہ بیٹیوں کے لیے نوکری، بڑی خبر آگئی
-
بینک اسلامی نے شرعی اصولوں پر مبنی سونے کی بنیاد پر ملک کی پہلی فنانسنگ سہولت کا آغاز کر دیا



















































