سڈنی قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ وقار یونس کا کہنا ہے کہ پاکستان ایک بار پھر ورلڈ کپ 92 کی تاریخ دہرا سکتا ہے۔ پاکستان نے اپنے دوسرے وارم اپ میچ میں انگلینڈ کے خلاف 4 وکٹ سے کامیابی حاصل کی، جس میں مصباح الحق نے اہم کردارادا کیا، جس وقت وہ کریز پر آئے تب 78 پر4 وکٹیں گرچکی تھیں مگر انھوں نے ماسٹر کلاس 91 رنز ناٹ آؤٹ اسکور کرکے ٹیم کو کامیابی سے ہمکنار کیا۔ اس شاندار کارکردگی پر کوچ وقار یونس بھی پھرسے ان کے گن گانے لگے، انھوں نے کہا کہ مصباح نہ صرف صورتحال اور اسکور بورڈ کو اچھی طرح سمجھتے اور اسی کو مدنظر رکھتے ہوئے کھیلتے بلکہ بطور کپتان ذمہ داری نبھانا بھی جانتے ہیں، جب آغاز میں ہی وکٹیں گرجائیں تو پھر مصباح کے پاس کافی وقت ہوتا ہے، وہ بگ ہٹر بھی ہیں۔ عمر اکمل کے بارے میں وقار یونس نے کہا کہ ہم سب جانتے ہیں کہ وہ کافی باصلاحیت اور ٹیم میں گذشتہ پانچ چھ برس سے موجود ہیں۔ کبھی ہم ان سے وکٹ کیپر کی بھی ذمہ داری لیتے اور کبھی صرف بیٹسمین کے طور پر کھلاتے ہیں، یہ ان کے لیے مشکل ضرور ہے لیکن وہ کافی اچھی فارم میں ہیں، ہمیں اس ٹورنامنٹ کیلیے ایسی ہی پارٹنرشپس کی ضرورت ہے۔ وقار یونس نے مزید کہا کہ جو کچھ 1992 میں ہوا وہ اب بھی ہوسکتا ہے، یہ اس کھیل کی خوبصورتی ہے، اس میں کئی اتار چڑھاؤ آتے اور میں سمجھتا ہوں کہ کوئی بھی یہ ایونٹ جیت سکتا ہے۔
پاکستان 92 ورلڈ کپ فتح کی تاریخ دہراسکتا ہے، وقار یونس
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
گرمی کی شدت کو مدنظر رکھتے ہوئے موسم گرما کی تعطیلات کا شیڈول جاری کردیا
-
بریانی کے بعد تربوز کھانے سے میاں، بیوی اور 2 بچیوں کی موت کی اصل وجہ سامنے آگئی
-
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافے کا امکان
-
پرائیویٹ سکولوں کیخلاف کریک ڈائون کا فیصلہ
-
اسلام آباد میں 30 سالہ فرخ چوہدری کے اغواء اور ہلاکت کا معمہ حل
-
ایرانی ریال خریدنے والوں کو مرکزی بینک نے خبردار کر دیا
-
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ کردیا
-
پی ڈی ایم اے نے ممکنہ موسمی صورتحال پر ایڈوائزری جاری
-
ایران امریکا جنگ: یو اے ای میں رہنا پاکستانیوں کیلئے مشکل ہوگیا، سیکڑوں ہم وطن واپس پہنچ گئے
-
سوزوکی نے پاکستان میں اپنی نئی گاڑی متعارف کرا دی
-
اسلام آباد ایئرپورٹ پر فضائی آپریشن متاثر ہونے کا امکان،اہم نوٹم جاری
-
خاتون جیلر نے 14 سال قید کی سزا پانے والے قیدی کو اپنا دولہا بنا لیا
-
ملک میں سونے کی قیمت میں دو دن میں بڑا اضافہ
-
ٹیکنو نے پاکستان میں7000mAhبیٹری اور مضبوط ڈیزائن کی نمایاں خصوصیات کیساتھ SPARK 50 متعارف کرا دیا



















































