اسلام آباد (آئی این پی)اکیسویں صدی بالعموم ایشیاء اور بالخصوص چین کی صدی ہے ، چین کا دنیا کی عظیم طاقت کے طورپر ابھرنا کسی بھی دوسرے عالمی واقعہ کے مقابلے میں اکیسویں صدی کا بہت بڑا کارنامہ ہے، یہ صدی کی ترقی اور تعمیر کا ایک اہم کایا پلٹ کارنامہ ہے ، کسی دوسرے واقعہ نے عالمی سطح پر اتنے اثرات مرتب نہیں کئے جتنے چین کی تاریخی ترقی نے پیدا کئے ہیں ، چین نے اپنی قومی کمتری اور کمزوری کو اپنے اور دیگر اقوام کیلئے مواقعے اور طاقت میں تبدیل کر دیا ہے ۔ یہ بات چین میں 10سال تک سفارتی عہدے پر فائز رہنے والے سابق پاکستانی سفارتکار سید حسن جاوید نے اپنی حال ہی میں شائع ہونیوالی کتاب’’ رائز آف چائنا اینڈ دا ایشیئن سنچری ‘‘ میں کہی ہے ۔ حسن جاوید کی یہ چوتھی کتاب ہے جو انہوں نے چین کے بارے میں لکھی ہے ۔ سید حسن جاوید نے طالبعلم کے طورپر چین میں دس سال قیام کیا جہاں انہوں نے چینی زبان ، ادب اور تاریخ کا مطالعہ کیا ، بعد ازاں انہوں نے سفارتکار کے طورپر اپنے کیر یئر کا آغاز کیا ،سیدحسن جاوید لکھتے ہیں کہ اگرچہ چینی باشندوں کی آبائی سرزمین چین ،تائیوان ، ہانگ کانگ اور سنگا پور ہے تاہم غیرممالک میں بھی ان کی بڑی تعداد رہائش پذیر ہے اور یہ دنیا کی پوری آبادی کا پانچواں حصہ ہے ،دنیا کی کل پیداوار میں بھی چینیوں کا پانچواں حصہ ہے اور ان کے پاس پانچ ٹریلین کے غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر بھی موجود ہیں ، یہ ایک ایسی برادری ہے جو علم ، معاشی خوشحالی ، ٹیکنالوجی میں نئی نئی ایجادات اور سماجی ترقی کیلئے ہمیشہ متحرک رہتی ہے ،چین کی ترقی ایشیاء کی صدی دنیا کے تمام ممالک کیلئے ترقی کے مواقعے لائی ہے، خاص طورپر یورو ایشیاء بالخصوص پاکستان کیلئے ۔ چین کامیابی سے حیرت انگیز ترقی کی منازل طے کررہا ہے اور دنیا زیادہ دیر تک اس سے دور نہیں رہ سکتی ۔وہ لکھتے ہیں کہ ایشیاء میں بیداری کی لہر شروع ہو گئی ہے اور وہ سن بلوغت کو پہنچے کی کوشش کررہا ہے ، توقع ہے کہ 2050ء تک وہ اس منزل تک پہنچ جائے گا ، ایشیاء میں خوش قسمتی سے آبادی بہت زیادہ ہے اور یہ آبادی تعداد کے ذریعے معیار کو بہتر بنانے میں اپنا کردار اد ا کر کے آئندہ سو برس تک قائدانہ کردار ادا کرسکتی ہے اور عالمی برادری کی آئندہ نسلوں اور تہذیب کی شناخت کیلئے گذشتہ پانچ سو سال میں مغربی سائنسدانوں نے جو کچھ کامیابیاں حاصل کی ہیں ان کو سمیٹ سکتی ہے ۔وہ مزید لکھتے ہیں کہ صرف تاریخ ، ثقافت اور جغرافیہ قوموں اور معاشروں کو متحد نہیں رکھ سکتے ، نہ ہی قومیں اپنے مفادات ، نظریات یا سیاسی ثقافت کی بنیاد پر اکٹھی رہ سکتی ہیں ، یہ تمام عنصر ان کے اپنے حقوق کیلئے بہت اہم کردار ادا کرتے ہیں تا ہم قومیں اور معاشرے اپنی مشترکہ اقدار میں پختہ یقین کے ساتھ اکٹھے رہ سکتے ہیں ، پاکستان اور چین مشترکہ اقدار کے نظام میں پختہ یقین رکھتے ہیں جو ان دونوں کو بے مثل انداز میں ایک دوسرے کے زیادہ قریب کر سکتا ہے ۔ ٓ
اکیسویں صدی کا بڑا کارنامہ،چین نے تاریخ رقم کردی
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کردیا
-
شدید بارشیں، پی ڈی ایم اے نے خبردار کردیا
-
پاکستان میں عید الاضحیٰ کب ہوگی؟ ماہر فلکیات کی اہم پیشنگوئی
-
نوجوانوں میں غذائی نالی کے کینسر کی شرح بڑھ رہی ہے، ماہرین صحت نے وجہ بھی بتا دی
-
اسلام آباد ہائیکورٹ سے ٹرانسفر ججز کے نوٹیفکیشن کے بعد نئی پیشرفت
-
الیکشن کمیشن نے دو سیاسی جماعتوں کی رجسٹریشن ختم کردی
-
ملک میں بجلی کی لوڈ مینجمنٹ کا خاتمہ کر دیا گیا
-
وزیراعظم نے معاشی طور پر کمزور طبقے کو بڑی خوشخبری سنادی
-
شوہر نے دوسری شادی کے لیے جواری کو پیسے دے کر بیوی کو راستے سے ہٹوا دیا، واقعے سے پہلے زیادتی بھی کی...
-
باقاعدگی سے نماز پڑھتی ہوں، غیرمسلم کے ساتھ شادی نہیں کرسکتی: بھارتی اداکارہ
-
پولیس ٹیم پر گائوں والوں کا حملہ اور فائرنگ، ڈی ایس پی کے گن مین اور خاتون اہلکار سمیت 11 زخمی
-
بیوی کے ناجائزتعلقات پتہ چلنے پر نوجوان نے خودکشی کرلی
-
شیشہ کیفے پر جھگڑے کے دوران فائرنگ سے مسلم لیگ ن کا عہدیدار جاں بحق
-
ملک بھر میں 2 روز کمی کے بعد سونے کی قیمت میں اضافہ



















































