اتوار‬‮ ، 28 جون‬‮ 2026 

امریکی سفیرکوملک بدکرنے کا مطالبہ

datetime 30  مئی‬‮  2016 |

اسلام آباد (آئی این پی ) جمعیت علماء اسلام کی مرکزی مجلس عاملہ کااجلاس قائدجمعیت مولانافضل الرحمن کی صدارت میں ہواجس میں مرکزی مجلس عاملہ کے ارکان کے علاوہ چاروں صوبوں کے امراء اورنظماء نے بھی شرکت کی،اجلاس میں نوشکی میں امریکی ڈرون حملے کوپاکستان کی سا لمیت پرحملہ قراردے دیااورحکومت پرزوردیاکہ وہ امریکی جارحیت کے خلاف بھرپورآوازاٹھائے اورامریکی سفیرکوفی الفورملک بدرکیاجائے،اجلاس میں ایک قرارکی منظوری کے ذریعے ایٹمی صلاحیت کے حامل ملک پرڈرون حملہ کوناقابل معافی جرام قراردیاگیا،مجلس عاملہ نے اقتصادی راہداری منصوبے کے اہم پوائنٹ گوادررپورٹ کے قریب ڈرون اٹیک کوبین الاقوامی سازش کاآغازبھی قراردیاہے اوراس عزم کااظہارکیاکہ پاکستانی معیشت کے خلاف ہرسازش کاڈٹ کرمقابلہ کیاجائے گا،اجلاس میں مولانافضل الرحمن نے اپنے دورہ برطانیہ کی تفصیلات سے اراکین مجلس عاملہ کوآگاہ کیا،اجلاس میں مولاناعبدالغفورحیدری نے جے یوآئی کے عالمی اجتماع کے حوالے سے اب تک کے اقدامات اوررابطہ عوام مہم کے حوالے سے خصوصی بریفنگ دی،مولانافضل الرحمن نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ دنیامیں باڈرزکی خلاف ورزی نہ کرنے کی باتیں کرنے والے آج خودہی بین الاقوامی اصولوں کے پرخچے اڑارہے ہیں بین الاقوامی قوانین کی سرعام خلاف ورزی کی جارہی ہے لیکن سب خاموش تماشائی کرداراداکررہے ہیں انہوں نے کہاکہ افغانستان میں امن کے لئے ظاہری بیان بازی کی جارہی ہے لیکن حقیقت میں امن کی کوششوں کونقصان پہنچانے کے لئے منفی کرداراداکیاجارہاہے انہوں نے کہاکہ جے یوآئی احستاب کی مخالف نہیں لیکن دوہرامعیارہمیں قبول نہیں نئے نعروں کی بنیادپرمغربی ثقافت کوقبول نہیں کیاجاسکتاہے این جی اوزایک خاص مشن لے کرکام کررہی ہیں جس پرجمعیت نے نظررکھی ہوئی ہے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



دنیا کا سب سے بڑا غار


چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…