پشاور(این این آئی)حکومت خیبر پختونخوانے صوبے کے تمام سرکاری اور پرائیویٹ سکولوں کیلئے گرمیوں کی تعطیلات کے شیڈول کا اعلان کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق صوبے کے میدان علاقوں میں پرائمری سکولوں میں30مئی سے31اگست 2016 تک(تین ماہ دو دن) اور مڈل ،ہائی اور ہائیر سیکنڈری سکولوں میں30مئی سے14اگست2016تک(دو ماہ اور16دن) کی چھٹیاں ہوں گی جبکہ برفانی علاقوں میں یکم جولائی سے31جولائی2016 تک(ایک ماہ کے لئے)تمام پرائمری،مڈل،ہائی اور ہائیر سیکنڈری سکول بند رہیں گے۔ اس امر کا اعلان محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم حکومت خیبر پختونخوا کے جاری کردہ ایک اعلامیے میں کیا گیا۔