کوئٹہ(این این آئی)گوادر سے کھلے سمندرمیں افسوسناک واقعہ،سری لنکا نے پاکستان کیلئے بڑا کام کردکھایا،گوادرسے کھلے سمندر میں لاپتہ ہونے والی کشتی پر سوار 12افراد کو سری لنکن بحریہ نے بچالیا۔ تفصیلات کے مطابق گوادر کے کھلے سمندر میں تین ہفتے قبل مچھلی کا شکار کرنے جانے والی الیاسمین نامی کشتی لاپتہ ہوگئی تھی جسے سری لنکن بحریہ نے عملے سمیت بچالیا جس میں زاہد حسین ،رحیم بخش ،عبدالرشید،محمد اکبرسمیت12افرادسوار تھے جن کا تعلق جیونی اور پشکان سے ہے ۔سری لنکن نیوی نے کشتی کو عملے سمیت بحرہ ہند میں ریسکیو کرکے عمانی بحریہ کے حوالے کردیا۔عمان بحریہ نے پاکستان میرین سیکورٹی ایجنسی حکام رابطہ کرکے انہیں کشتی اور اس میں سوار افراد کے بارے میں اطلاع دی۔ محکمہ فشریز کے مطابق کشتی پیر بخش ولد دلمراد کے نام سے رجسٹرڈ ہے ۔