میر پور(این این آئی)میر پور میں پیپلز پارٹی کے جلسے سے پہلے جیالے آپس میں لڑ پڑے۔جیالوں نے اس موقع پر مکوں اور کرسیوں کا آزادانہ استعمال کیا۔ پیر کو پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے جلسے سے خطاب کیا۔ جیالوں میں لڑائی خواتین کے پنڈال کی جانب جانے کی کوششوں پر ہوئی۔ کچھ کارکن جب خواتین کے پنڈال کی جانب جانے لگے تو ان کو روکا گیا جس پر انہوں نے لرائی شروع کر دی۔ بعدازاں وہاں موجود رہنماوں کے سمجھانے پر کارکن پرامن ہوگئے۔