اسلام آباد(این این آئی)وفاقی کابینہ نے وفاقی بجٹ2016-17ء کی تجاویز کی منظوری دیدی ہے ۔نجی ٹی و ی کے مطابق وزیراعظم کی زیر صدارت ہونے والے وفاقی کابینہ کے اجلاس دوران کابینہ نے وفاق کیلئے 45کھرب روپے سے زائد کے بجٹ کی تجاویز کی منظوری دیدی ہے ۔اجلاس میں فیصلہ کیاگیاہے کہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار تین جون کو قومی اسمبلی میں بجٹ پیش کریں گے ۔ دوسری جانب سندھ کے نئے مالی سال 2016-17کے بجٹ کا حجم 800ارب تک ہو گا ،پولیس کیلئے 70ارب روپے رکھنے کا امکان ہے اور نئے بجٹ میں پولیس کی 10ہزار اسامیان رکھی جائیں گی اور خواتین کیلئے مائیکرو فنانس سکیم جاری رکھی جائے گی ۔